عصر مجلس ۱۱۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء :اچھے اخلاق کی فضیلت ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں 01:45) حدیث شریف :روزہ آدمی کے لیے ڈھا ل ہے جب تک اُسے پھاڑ نہ ڈالے۔۔۔ 01:45) اللہ تعالیٰ کی دوستی ہے کیا؟۔۔۔ 03:11) ہر کوئی اللہ والا بن سکتا ہے۔۔۔ 03:45) رمضان شریف کے چار اعمال:استغفار کی کثرت،کلمہ شریف کی کثرت،جنت کو طلب کرنا اور دوزخ سے پناہ مانگنا۔۔۔ 05:15) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی بات کہ امرباالمعروف تو ہر جگہ ہورہا ہے لیکن نہی عن المنکر کرنے والے کتنے ہیں؟۔۔۔ 06:27) حدیث شریف : سچا امانت دار تاجر قیامت کے دن انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہوگا۔۔۔حدیث شریف کا مطلب کیا ہے؟۔۔۔ 08:06) روزہ آدمی کے لیے ڈھا ل ہے حدیث شریف کی تشریح۔۔۔جھوٹ اور غیبت۔۔۔ 09:56) غیبت کا گناہ زنا سے زیادہ اشد ہے۔۔۔ 13:54) تصویر بنانے والے کے لیے عذاب۔۔۔ 15:22) غیبت سے بڑا گناہ بہتان اور بہتان سے بڑا گناہ بدگمانی ہے۔۔۔ 16:09) ایک گناہ سے کیا ہوتا ہے؟۔۔۔ 17:12) شبِ برات کے دن کن کن لوگوں کی مغفرت نہیں ہوگی؟۔۔۔ 18:47) معتکفین حضرات کو حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کی نصیحت کہ دوچیزوں کی اجازت ہے یا عبادت یا سو جاؤ۔۔۔ 20:20) مسجد میں دُنیا کی باتیں کرنا اور اس پر عذاب۔۔۔ 21:02) معتکفین حضرات کو نصیحت کہ اپنا وقت قیمتی بنائیں۔۔۔ 22:17) حسد یا کینہ اسے کہتے ہیں کہ کسی شخص کو صاحبِ نعمت دیکھ کر اس سے زوالِ نعمت کی تمنا کرنا ۔۔۔ 25:41) حسد یا کینہ کا علاج۔۔۔ 27:48) بچوں پر شفقت سے متعلق حدیث شریف:وہ ہم میں سے نہیں جو شخص چھوٹوں پر رحم نہ کرتا ہو اور بڑوں کا ادب نہ کرتا ہو 29:28) اچھے اخلاق کی فضیلت۔۔۔برائی کا بدلہ بھلائی سے دینا نصیبے والوں کا کام ہے۔۔۔ 35:46) رمضان المبارک میں جو اوقات غفلت میں گزر گئے ان کی تلافی نہیں ہوسکتی ہاں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لیں اور آئندہ کے اوقات کو قیمتی بنائیں۔۔۔ 37:28) حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا ارشاد: جو شخص یہ چاہے کہ اس کا ثواب بہت بڑی ترازو میں وزن کیا جاوے، اس کو چاہیے کہ مجلس کے ختم پر یہ آیات پڑھ لیا کرے: {سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَo وَسَلاَ مٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَo وَالْحَمْدُ ِﷲِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَo} [سورۃ الصافات، آیت:۱۸۰تا۱۸۲] 40:24) دُعائیہ پرچیاں۔۔۔ | ||