تراویح مجلس ۱۱۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :جذب کی حقیقت   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:22) پہلا عشرہ گیا دوسرا بھی گیا اور اب تیسرا عشرہ دوزخ سے خلاصی کا ہے۔۔

02:48) جو رمضان میں محروم ہوگیا وہ پھر ساری بھلائیوں سے محروم ہوگیا

04:55) سمعنا کے ساتھ اطعنا بھی ہو صرف سمنعا سے کام نہیں بنے گا۔۔

05:37) ((اَ لَاوَ اِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً )) اے لوگو! تمہارے دلوں میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے۔ یعنی خبردار! خوب سن لو! تمہارے جسم میں ایک ٹکڑا ہے، ابھی حضورﷺآپ کو اس ٹکڑے کا نام نہیں بتارہے ہیں، آگے فرمارہے ہیں اِذَا صَلَحَتْ اگر وہ ٹکڑا صحیح ہو جائے، نورانی ہوجائے،درست ہو جائےاور تندرست بھی ہوجائے توکیا ہوگا؟صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ سارا جسم درست ہو جائے گا یعنی تمام جسم سے اچھے اچھے اعمال شروع ہوجائیں گے وَ اِذَا فَسَدَتْ اگر وہ ٹکڑا خراب ہوگیا توفَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ ساراجسم خراب ہوجائے گا، اَلَا وَ ھِیَ الْقَلْبُ ارےسن لو! وہ دل ہے دل ،اس ٹکڑے کا نام دل ہے۔

07:52) حضرت جبرئیل علیہ السلام تین بدعائیں لائے اور آپ ﷺ نے آمین فرمایا اب کیا فرمایا کہ ہلاک و برباد ہوجاے کہ رمضان کا مہینہ پائے اور اپنی مغفرت نہ کرائے ۔۔دوسرا آپ ﷺ کا نام آئے تو دورد شریف نہ پڑھیں اور تیسرا ماں باپ کو پائے اور خدمت کرکے جنت نہ بنائے۔۔۔اب زنا،چوری،سود وغیرہ پر بھی ایسی بدعا نازل نہیں ہوئی ہیں ہاں وعیدیں ہیں لیکن ایسی بدعائیں نہیں نازل ہوئیں۔۔۔معلوم ہوا کہ ان تین چیزوں کا جرم بہت سنگین ہے۔۔۔

14:02) تصویر سے متعلق نصیحت۔۔

15:45) یہ موبائل ناشکری کا بھی آلہ ہے۔۔

17:48) دوسرا آپ ﷺ کا نام آئے تو دورد شریف نہ پڑھیں اس پر ایک سوال اور اُس کا جواب ۔۔

21:46) معتکف حضرات کے فضائل ۔۔

22:20) عرفات کے میدان کی دعا حضور ﷺ نے ہمیں شبِ قدر میں یہ دعا سکھائی اور ثَنَائُ الْکَرِیْمِ سے مضمون کی ابتداء کی کہ آپ بہت معافی دینے والے ہیں۔

24:35) لفظ کریم کی شرح کریم وہ ہے جو ہم پر مہر با نی کر دے، چاہے نالائقی کی وجہ سے ہمارا حق نہ بنتا ہو۔

28:03) کریم کی دوسری تعریف ہےاَلَّذِیْ یَتَفَضَّلُ عَلَیْنَا بِدُوْنِ مَسْئَلَۃٍ وَّسُؤَالٍ جوسوال کے بغیر، مانگے بغیر بھی دے دیتا ہے۔

29:25) اللہ تعالی نے حکم دیا کہ سچوں کے ساتھ رہو۔۔

33:40) ایک مٹھی ڈاڑھی رکھنا واجب ہے۔

39:56) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے جذب کا واقعہ بیان ہوا۔۔ حضرت ابوبکر صدیق شام تشریف لے گئے۔ وہاں جا کر ایک خواب دیکھا اور وہاں کہ ایک راہب سے اپنا وہ خواب بیان کیا ۔راہب نے پوچھا کہ تم کہاں سے آئے ہو۔ فرمایا کہ مکہ شریف سے ۔ پوچھا کہ کیا کام ہے؟ فرمایا تاجر ہوں، تجارت کے لیے آیا ہوں پوچھا کس قبیلے سے ہو؟ فرمایا قریش مکہ ہوں۔ راہب نے کہا اس خواب کی تعبیر سنو۔ اس کی تعبیر یہ ہے کہ عنقریب تمہارے شہر میں ایک پیغمبر آنے والا ہےتمہاری قوم سے ایک پیغمبر مبعوث ہوگا۔ تم اس کے زمانہ حیات میں اس کے وزیر رہوگے اور اس کی وفات کے بعد اس کے پہلے خلیفہ بنوگے۔ حضرت ابو بکر صدیق نے یہ خواب کسی کو نہیں بتایا نہ اپنی بیوی سے نہ بچوں سے نہ اپنے دوستوں سے یہاں تک حضرت ابوبکر صدیق ۳۸؍ سال کے ہوگئے اور سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم چالیس سال کے ہوگئے اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم غار حرا میں نبوت سے مشرف ہوئے۔

43:06) حضرت جنید بغداد ی رحمہ اللہ کا جذب محبت کی بازی وہ بازی ہے دانش کہ خود ہار جانے کا جی چاہتا ہے

44:44) حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کے جذ ب کا واقعہ مکمل کیا۔۔۔۔۔ساری دنیا کی نگاہوں سے گرا ہے مجذوب تب کہیں جا کہ ان کو پایا ہے

45:47) اللہ تعالی کی خوشنودی اور رضا حاصل کرنے کے لیے صرف ایک دن اعتکاف کیا تو اُس کی فضیلت۔۔

46:28) آخری عشرے میں اعتکاف کی فضیلت۔۔

49:06) غالب نے کیا شرم دلائی کہ کعبہ کس منہ سے جاوگے پہلے تو شرم دلادی اور آگے پھر مایوس کردیا شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس نے تو امت کو مایوس کردیا میں اس شعر کو بدلتا ہوں کہ میں اسی منہ سے کعبے کو جاوں گا...شرم کو اپنی خاک میں ملاوں گا...رورو کے اُن کو مناوں گا...شرم کو اپنی خاک میں ملاوں گا

57:35) المرء على دين خليله فلينظر أحدكم من يخالل۔۔۔ہر شخص اپنے گہرےدوست کےدین پر اٹیمیٹک ہوجاتا ہے اپنا گہرا دوست دیکھیں کون ہے۔۔۔؟

01:01:57) سوقتل کے مجرم کی معافی کا واقعہ۔ بخاری شریف کی اس حدیث میں ہے کہ وہ شخص جس نے سو قتل کئے تھے اور جو توبہ کے ارادہ سے چلا لیکن راستہ میں اس کا انتقال ہوگیا اور وارثین سے معافی بھی نہیں مانگ سکا۔ موضح القرآن تفسیر میں لکھا ہوا ہے فرمایا کہ عرشِ اعظم کے سامنے لکھا ہوا ہے۔ ’’سَبَقَتْ رَحْمَتِیْ عَلیٰ غَضَبِیْ۔‘‘ میری رحمت اور میرے غصہ میں جو دوڑ ہوئی تو میری رحمت آگے بڑھ گئی۔ ۔

جو قانون سے نہیں بخشا جائے گا اللہ تعالی اپنے شاہی رحم سے اُس کو بخش دیں گے۔۔عرشِ اعظم پر اللہ نے یہ کیوں لکھا یا ہے؟ فرمایا کہ یہ شاہی رحم کے طور پر لکھایا ہے۔ اس کا نام کیا ہے ازقبیل مراحِم خسروانہ۔ اگر میرا کوئی بندہ قانون سے نہ بخشا جاسکا تو میں اپنے شاہی رحم کو محفوظ رکھتا ہون، اس شاہی رحم سے اس کو معاف کردوں گا

01:06:51) . اللہ اللہ کیسا پیارا نام ہے۔ سائیں توکل شاہ رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے عرض کیا کہ اجی مولوی صاحب! جب میں اللہ کا نام لوں ہوں تو میرا منہ میٹھا ہوجاوے ہے۔ یہ سہارن پور کی بولی ہے۔ پھر قسم کھاکر فرمایا کہ خدا کی قسم! مولوی صاحب میرا منہ میٹھا ہوجاوے ہے۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سائیں آپ قسم کیوں کھاتے ہیں میرا ایمان ہے کہ اللہ کا نام ہی اتنا پیارا ہے الخہ۔۔

01:12:16) خود بھی اللہ والا بننے کی فکر کریں اور اولاد پر بھی محنت کریں۔۔

01:12:39) بخاری شریف کی اس حدیث میں ہے کہ وہ شخص جس نے سو قتل کئے تھے اور جو توبہ کے ارادہ سے چلا لیکن راستہ میں اس کا انتقال ہوگیا اور وارثین سے معافی بھی نہیں مانگ سکا۔ روح نکالنے میں رحمت کے فرشتوں میں اور عذاب کے فرشتوں میں اختلاف ہوا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ زمین کی پیمائش کرلو۔ اگر گناہ کی زمین قریب ہے تو عذاب کے فرشتے اس کی روح لے جائیں۔۔

01:21:50) آج الحمدللہ کئی قرآن پاک تروایح میں ختم ہوئے اور بیان کے بعد دعا ہوئی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries