فجر  مجلس ۱۲۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :غمی اور خوشی میں اللہ تعالیٰ کو راضی کر لیں    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:22) ہم ہر چیز میں ترقی چاہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی محبت میں بھی ترقی ہونی چاہیے۔۔۔

02:23) اللہ تعالیٰ نے سچوں کے ساتھ رہنے کو فرض قرار دے دیا۔۔۔

03:22) ہر کوئی اللہ والا بن سکتا ہے۔۔۔اللہ والا بننے کی آخری سرحد اولیاء و صدیقین کی ہے۔۔۔

05:04) صدیقین کی تین تعریفیں۔۔۔{۱…اَلَّذِیْ لاَ یَتَغَیَّرُ بَاطِنُہُ مِنْ ظَاہِرِہٖ} جس کا باطن اس کے ظاہری ماحول سے متاثر نہ ہو۔ {۲… اَلَّذِیْ لاَ یُخَالِفُ قَالُہٗ حَالَہٗ} جس کا قال اس کے حال کے مخالف نہ ہو۔ {۳…اَلَّذِیْ یَبْذُلُ الْکَوْنَیْنِ فِیْ رِضَا مَحْبُوْبِہٖ تَعَالٰی شَانُہٗ} جو دونوں جہاں اپنے محبوب حقیقی پر فدا کردے۔

07:51) اللہ تعالیٰ کا راستہ بند نہیں ہے کھلا ہوا ہے۔۔۔تجھ کوجو چلنا طریق عشق میں دشوار ہے تو ہی ہمت ہار ہے ہاں تو ہی ہمت ہار ہے ہر قدم پر تو جو رہرو کھارہا ہے ٹھوکریں لنگ خود تجھ میں ہے ورنہ راستہ ہموار ہے

09:44) آپﷺ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔۔۔

12:08) اللہ والوں سے اللہ ملتا ہے۔۔۔

12:44) اللہ والا کون ہے؟۔۔۔

13:40) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ میں اس آیت يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين کو دین کی بنیاد اور عطاء نسبت، بقاء نسبت اور ارتقاء نسبت کا خدائی منشور سمجھتا ہوں۔۔۔

16:24) ہمارے بزرگوں کا اِستغناء۔۔۔

17:52) کچھ ضروری اعلانات۔۔۔

20:26) بس ایک بات کہ اَنا فنا ہو جائے۔۔۔

21:16) اللہ والے قیامت تک رہیں گے بس اللہ والو ں کو تلاش کرتے رہیں۔۔۔

25:19) آپﷺ کی اطاعت سے متعلق مختلف قرآنی آیات مبارکہ: وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَا فَوْزًا عَظِیْمًا اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا وہ کامیاب ہوجائے گا۔ (سورہ : احزاب)،۔۔۔

27:39) آپﷺ کی اطاعت سے متعلق مختلف احادیثِ مبارکہ:(( مَنْ تَمَسَّکَ بِسُنَّتِیْ عِنْدَ فَسَادِ اُمَّتِیْ فَلَہٗ اَجْرُ مِأَۃَ شَہِیْدٍ)) (مشکاۃ المصابیح، کتاب الایمان، باب الاعتصام بالکتاب السنۃ،ص: ۳۰)

32:26) اپنی غمی اور خوشی میں اللہ تعالیٰ اور آپﷺ کو راضی کرلو۔۔۔

35:22) سالگرہ منانا۔۔۔یہ کس کی نقل ہے ؟مفتی صاحبان سے پوچھنا چاہیے ۔۔۔

37:02) اصلی شکر گزار بندے کون ہیں؟۔۔۔

37:49) ایک سنت زندہ کرنے پر سو شہیدوں کا ثواب۔۔۔

39:40) حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کا ملفوظ اِرشاد فرمایاکہ ہمارے طریق میں وصول الی اللہ جلدی ہو جاتا ہے۔۔۔وجہ؟سنت کی اتباع۔۔۔

41:38) آپﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کی فکر کریں۔۔۔

45:36) ٹخنہ چھپانا حرام ہے۔۔۔

47:41) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries