تراویح مجلس ۱۲۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :عقل مند لوگ کون ہیں ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:48) آج جس کو دیکھو میں روحانی علاج کرارہا ہوں۔۔

04:02) اس سمارٹ فون کی وجہ سے سکون چھن گیا۔۔۔

07:39) ایک صاحب کا سوال کہ ہم اعتکاف والے عبادت کس طرح کریں اُن صاحب کے سوال کا جواب حضرت شیخ نے دیا۔۔

09:39) سوال کا جواب: {یَا اَبَا ہُرَیْرَۃَ! اِتَّقِ الْمَحَارِمَ تَکُنْ اَعْبَدَ النَّاسِ} اے ابوہریرہ! حرام کام یعنی گناہ سے بچ جاؤ دنیا میں سب سے بڑے عبادت گذار ہوجاؤ گے۔

12:10) دین بھی کس طرح پھیلانا ہے۔۔

14:30) چوبیس گھنٹے کا عبادت گذار وہ ہے جو اللہ کو ناراض نہیں کرتا۔۔

17:33) بعض ساتھیوں کا اعتکاف ٹوٹ گیا اُن کو نصیحت کہ مایوس نہ ہو آپ نے جان بوجھ کر نہیں کیا اور اب کاش کاش نہ کریں ۔۔۔

21:24) اچھے خواب مبشرات ہیں لیکن حجت نہیں ہیں۔ خواب مبشرات ہیں حجت نہیں۔۔اصل بیداری میں عمل ہے ۔

26:06) مالی بے اصولی پر ایک صاحب کو نصیحت۔۔

27:33) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی براءت اور پاکیزگی پر قرآن پاک کے دو رکوع نازل ہوئے پورا واقعہ بیان ہوا۔۔

27:35) جو بدبخت اماں عائشہ رضی اللہ عنھا پر تہمت لگائے بس کفر ہوگیا یہ آسان بات نہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں گستاخی کی جائے ۔

45:36) عقل مند لوگ کون ہیں؟کھڑے بیٹھے لیٹے اللہ کا ذکر کرنے کا مطلب کیا ہے؟۔ . عقل مند کون ہیں؟الذين يذكرون الله قياما وقعودا وعلى جنوبهم ويتفكرون في خلق السماوات والأرض۔۔۔الایۃ یہ عقل مند ہیں۔ عقل مند وہ ہے جو آسمان و زمین میں غور کرتے ہیں۔۔

48:51) اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اس وقت حکم دیا کہ اس چٹان پر لاٹھی مارو۔ جب تین چٹانیں اُڑگئیں تو دیکھا کہ اس کے اندر ایک کیڑا ہر پتّہ کھارہا ہے اور وہ کیڑا ایک وظیفہ بھی پڑھ رہا ہے۔ ذرا اس کا وظیفہ بھی سن لیجئے۔ وہ اللہ میاں کو یاد کررہا تھا۔ تیسرے پتھر کی چٹان کے نیچے چھپا ہوا کیا کہہ رہا تھا؟ سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ پاک ہے وہ اللہ جو مجھے دیکھ رہا ہے، پاک ہے وہ جو تین چٹانوں کے نیچے چھپے ہوئے ایک کیڑے کو دیکھ رہا ہے۔ وَیَسْمُعُ کَلَامِیْ اور جو میری بات کو سنتا ہے وَیَعَرِفُ مَکَانِیْ اور جو میرے رہنے کی جگہ کو بھی جانتا ہے۔ وَیَذْکُرُنِیْ وَلَایَنْسَانِیْ اور جو ہمیشہ مجھ کو یاد رکھتا ہے اور کبھی مجھ کو نہیں بھولتا کہ کسی وقت روزی نہ ملے۔

58:49) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خصوصیات۔

01:08:44) . بیّنات رسالے کے ایک مضمون کا ذکر کہ اسود عنسی نے حضرت ابو مسلم خولانی رحمہ اللہ کو گرفتار کرایا اور پھر اُن کو آگ میں ڈالا اور حضرت ابو مسلم خولانی رحمہ اللہ اُس آگ سے ویسے ہی نکل گئے پھر اس نے اُن کو ملک بدر کیا پھر مدینہ شریف میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی ۔۔۔!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries