فجر  مجلس ۱۴۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :روح کی غذا اللہ والوں کی اطاعت ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:53) حضرت مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کے والد صاحب رحمہ اللہ کی کتاب اعتکاف کے فضائل ومسائل :اعتکاف کے محاسن۔۔۔

03:54) ایک بزرگ کے اشعار۔۔۔

04:33) کریم کی چار تعریفیں: محدثِ عظیم ملا علی قاری رحمۃ اﷲ علیہ شرح مشکوۃ میں کریم کی تعریف لکھتے ہیں اَلْکَرِیْمُ ھُوَ الَّذِیْ یَتَفَضَّلُ عَلَیْنَا بِدُوْنِ الْاِسْتِحْقَاقِ وَ الْمِنَّۃِ کریم وہ ذات ہے جو ہم پر بغیر صلاحیت و اہلیت و قابلیت کے مہربانی کردے، ہم میں کچھ قابلیت نہیں ہے، نالائق ہیں لیکن پھر بھی اﷲ ہمیں اپنی رحمت سے نوازش کردے۔ کریم کی دوسری تعریف ہے اَلْکَرِیْمُ ہُوَ الَّذِیْ یَتَفَضَّلُ عَلَیْنَا بِدُوْنِ الْمَسْئَلَۃِ وَ لاَ وَسِیْلَۃَ جو ہم پر فضل کرے وسیلہ کے بغیر، سوال کے بغیر تو بہت سی نعمتیں آپ کو اﷲ تعالیٰ بغیر مانگے عطا فرماتے ہیں۔ کریم کی تیسری تعریف ہے اَلْکَرِیْمُ ہُوَ الَّذِیْ یَتَفَضَّلُ عَلَیْنَا وَلاَ یَخَافُ نَفَادَ مَاعِنْدَہٗ کریم جتنا بھی دے اس کو اپنا خزانہ ختم ہونے کا خوف نہیں ہوتا کہ میرا خزانہ ختم ہوجائے گا، اﷲ کا سب خزانہ غیر محدود ہے۔ کریم کی چوتھی تعریف ہے اَلْکَرِیْمُ ہُوَ الَّذِیْ یَتَفَضَّلُ عَلَیْنَا فَوَقَ مَا نَتَمَنّٰی بِہٖ یعنی کریم وہ ہے جو ہماری تمناؤں سے زیادہ دے، آپ اﷲ سے جتنا مانگیں گے خدا اس سے بھی زیادہ دے گا ۔

07:31) بدنظری کرنے والا ایک دن اپنی محرم رشتہ داروں کو بھی نہیں چھوڑتا۔۔۔

09:13) اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو اپنا محبوب بنا لیتا ہے۔۔۔

10:01) ہمارے بزرگوں نے اپنی بیٹیوں کو بھی شرم وحیا کی وجہ سے نظر اُٹھا کر نہیں دیکھا۔۔۔

11:44) ذرّے ذرّے میں اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔۔۔اگر ایمان لانا چاہیں تو مچھر کو دیکھ کر ایمان لے آئیں اور اگر ایمان نہ لانا چاہیں تو ہاتھی کو دیکھ کر بھی ایما ن نہ لائیں۔۔۔

17:14) رکوع ایک اور سجدے دو ہونے کی وجہ۔۔۔

18:45) کفر سے نفرت واجب کافر سے نفرت حرام ۔۔۔ ہنسی کی باتیں۔۔۔

21:07) رمضان شریف میں چار اعمال کی کثرت کرنی ہے۔۔۔

21:45) روزانہ سودفعہ کلمہ شریف پڑھنے کے فضائل۔۔۔

25:09) ذکرکلمہ شریف۔۔۔

28:27) محبوب سے محبت کرنا ا س طریقے پر جو محبوب نے بتا یا ہو یہ عبادت ہے اور اپنے طریقے سے محبوب سے محبت کرنا اس میں پکڑ کا خطرہ ہے۔۔۔

29:31) عاشقِ رسول ﷺ کون ہے؟۔۔۔

31:06) ہمیں سکون کیوں نہیں ملتا ؟ اس کی وجہ گناہ ہیں۔۔۔

31:26) ذکر۔۔۔

32:20) روح کی غذا اللہ تعالیٰ کی اطاعت اورنفس کی غذا گناہ ہیں۔۔۔

33:01) ذکر اسمِ ذات جل جلالہ۔۔۔

34:49) جمعہ کی سنتیں (۱) غسل کرنا۔ (۲) اچھے اور صاف کپڑے پہننا۔ (۳) مسجد میں جلد جانے کی فکر کرنا۔ (۴) مسجد پیدل جانا۔ (۵) امام کے قریب بیٹھنے کی کوشش کرنا۔ (۶) اگر صفیں پُرہیں تو لوگوں کی گردنیں پھاند کر آگے نہ بڑھنا۔ (۷) کوئی فضول کام نہ کرنا یعنی مثلاً اپنے کپڑوں سے یابالوں سے لہو و لعب نہ کرنا۔ (۸) خطبہ کو غور سے سننا۔ (۹) علاوہ ازیں جمعہ کے دن جو سورئہ کہف پڑھے گا اس کے لیے عرش کے نیچے سے آسمان کے برابر بلند ایک نور ظاہر ہوگا جو قیامت کے اندھیرے میں اس وقت کے کام آوے گا اور اس جمعہ سے پہلے جمعہ کے تمام خطایا (صغیرۃ) اس کے معاف ہوجائیں گے۔ (۱۰) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو کہ درود میرے حضور پیش کیا جاتا ہے۔ (۱۱) جمعہ کے دن بالوں میں تیل لگانا اور خوشبو یا عطر کا استعمال کرنا مسنون ہے۔

37:20) ذکر۔۔۔

40:52) ہمیں ذکر میں مزا کیوں نہیں آتا؟۔۔۔وجہ اس کی یہ ہیکہ ہمیں گناہوں کا پیلیا ہے۔۔۔

41:57) ذکر۔۔۔

43:07) جس گھر میں اللہ تعالیٰ کا ذکر ہو ،تلاوت ہو یا اورکوئی عبادت ہو کیا یہ گھر اور وہ گھر جس میں فلمیں دیکھی جارہی ہوں ،گناہ ہورہے ہوں برابر ہوسکتے ہیں؟۔۔۔

46:06) جو اللہ کی یاد سے اعراض کرے گا اللہ تعالیٰ اُسے تلخ زندگی دیں گے منہ پر کباب ہوگا اور دل میں عذاب ہوگا۔۔۔

51:36) جیسے ہی بدنظر ی کی اُسی وقت اللہ تعالیٰ کا عذاب کھوپڑی پر آجائے گا۔۔۔

52:23) دُعائیہ پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries