فجر  مجلس ۱۷۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں کی پہچان !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

06:25) انعام یافتہ لوگ کون ہیں؟۔۔۔

06:26) بدگمانی پر قیامت کے دن ثبوت مانگا جائے گا۔۔۔

07:54) حضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمہ اللہ کتنے بڑے اللہ والے تھے۔۔۔

08:51) صدیق کون ہے؟۔۔۔

09:28) سب سے زیادہ تکلیفیں او ر پریشانیاں آپﷺ کو آئیں۔۔۔

14:11) لٹریچر پڑھ کر دین کے معاملے میں بحث و مباحثہ کرنا۔۔۔

18:58) تفسیر کے لیے کم ازکم پندراں علوم کی ضرورت ہے ۔۔۔آج جس کو دیکھو وہ قرآنِ پاک کی تفسیر کر رہا ہے۔۔۔

19:48) صراطِ مستقیم کا راستہ کس کا ہے؟۔۔۔

20:25) ایک گاؤں کی مثال اور نصیحت۔۔۔

23:16) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اس دور میں منکرات سے روکنے والے کتنے ہیں؟۔۔۔

24:41) خاص بندوں کی پہچان: آپ کو کیسے معلوم ہو کہ یہ خاص بندے ہیں۔ جو اُمّت کے خاص بندے ہیں وہ ان کو خاص سمجھتے ہوں اور کسی بزرگ کی اس نے صحبت اٹھائی ہو۔ شریعت اور ُسنت پر چل رہا ہو۔ علمائے دین بھی اس کی تصدیق کر رہے ہوں۔ خالی عوام کا مجمع نہ ہو ورنہ اس زمانہ میں بعض ایسے نالائق بے وقوف اور محروم ہیں کہ جنہوں نے بزرگوں کو دیکھا تو ہے لیکن ان سے اپنی اصلاح نہیں کرائی نتیجہ یہ نکلا کہ ایک جاہل پیر کے چکر میں آگیا جو کمرہ میں اپنی تصویر لگائے ہوئے ہے اور وہ اس کو بزرگ سمجھ کر وہاں جاتا ہے حالانکہ ایک مسجد کا امام بھی ہے ۔ ذرا سوچئے عقل پر عذاب ہے یا نہیں ، کسی گناہ کے بدلے میں اس ظالم کی عقل سے نور چھین لیا گیا ہے ورنہ تصویر رکھنے والا کہیں ولی اﷲ ہو سکتا ہے ؎ گر ہوا پر اُڑتا ہو وہ رات دن ترک سُنّت جو کرے شیطان گِن اگرکوئی ہوا پر اُڑرہا ہو اور سنت کے خلاف ہو تو اس کو ولی اﷲ سمجھنے والا بھی زندیق ہے ، جو تارک سنت کو ولی اﷲ سمجھتا ہے وہ زندیق اور فاسق العقید ہ ہے۔

29:39) نبی ﷺ کی محبت کی دلیل اتباعِ سنت ہے: نبی ﷺ تو اب ہمیں نہیں ملیں گے کہ ہم ان کا ادب کریں لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع کرنا، ان کی سنت کا ادب کرنا بھی نبی کے ادب میں شامل ہے۔ تصویر ہو یا پلاسٹک کی بلی، پلاسٹک کا کتا، پلاسٹک کا ہرن، غرض کوئی تصویر ہو، مجسمہ ہو، بت ہو، خواہ پلاسٹک کا ہو یا پتھر کا یا لوہے کا ہو، کسی چیز کا ہو، ان چیزوں کو گھروں سے نکال دو یہ بھی نبی کا ادب ہے۔

33:15) شیخ اگر کسی کو خلافت دے تو اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔۔۔

36:27) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس گھر میں تصویریں ہوتی ہیں، وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔

37:24) اپنے گھروں میں سنت کی اشاعت کرو، جب سنت کے دریا بہیں گے، سنت کی بارش ہوگی تو بدعت کی گندگی خود بہہ جائے گی۔ جب بارش ہوتی ہے تو جتنی گندی نالیاں ہیں ان کی گندگی سب بہہ جاتی ہے۔ سنت کی بارش کردو گھروں میں، شہروں میں، محلوں میں، مسجدوں میں، ہر جگہ ہر وقت سنت کا اہتمام کرو۔ حضور صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی سنتوں کے زندہ ہونے سب بدعت مردہ ہوجائے گی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عقلِ سلیم، فہمِ سلیم اور قلبِ سلیم عطا فرمائے، راہِ حق پر قائم رکھے اور گمراہی سے بچائے۔

38:54) سنت پر عمل کرنے سے چار انعام۔۔۔

39:31) دُعا کی پرچیاں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries