تراویح مجلس ۱۹۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :اپنی جوانی کو اللہ کے راستے میں قربان کر دیں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:46) جو جوان اپنی جوانی اللہ تعالی پر فدا کریں تو وہ عرش کا سایہ پائے گا۔۔

05:17) حرام عشق کا پہلا عذاب عقل پر آتا ہے پھر ماں کو بھی مارتا ہے۔۔

08:05) آج ہر چیز بڑھیا ہونی چاہیے تو دین میں کیوں بڑھیا چیز نہیں چاہتے۔۔

12:00) چار گواہ۔۔۔انسان سے زندگی میں جو گناہ ہوتے ہیں، اس پر چار گواہ بن جاتے ہیں اور چاروں گواہوں کو قرآن کی نص قطعی سے ثابت کردیا گیا۔ (۱)یومئذ تحدث اخبارھا ایک گواہ تو زمین ہے جس پر گناہ ہوتے ہیں۔ دوسرا ہے الیوم نختم علیٰ افواھھم وتکلمنا ایدیھم وتشہد ارجلھم بما کانوا یکسبون جن اعضاء سے گناہ صادر ہوتا ہے وہ شاہد بنتے ہیں۔

15:16) یہ حسن ایک دن فنا ہوجائے گا۔۔

17:30) ایک موذن کا واقعہ جو تقوی سے رہا لیکن گناہ نہیں کیا پھر کیا انعام ملا۔

19:53) اللہ تعالی کی محبت کی آگ جس دل میں بھری ہوتی ہے اُس کو زیادہ وسوسے آتے ہیں۔۔

23:05) . یہ کون آیا کہ دھیمی پڑھ گئی لو شمع محفل کی پتنگوں کے عوض اُڑنے لگیں چنگاریاں دل کی ساری کائنات اس کی نگاہوں سے گر جاتی ہے

23:34) جب اللہ دل میں آتے ہیں تو گناہوں کی سب روشنیاں دھمی پڑ جاتی ہیں۔

23:51) دل ازل سے تھا کوئی آج کا شیدائی ہے تھی ایک چوٹ پرانی جو آج اُبھر آئی ہے۔۔۔

25:23) حضرت شیخ کے بھائی نوید بھائی کے صاحبزادے مولانا عبدالرافع صاحب سے تلاوت کروائی۔۔

28:14) جامع صغیر کی روایت ہے کہ تمہارے اعمال تمہارے آباو اجداد کے پاس جاتے ہیں کوئی ایسا کام مت کرو کہ اُن کو اذیت ہو۔۔

28:50) سب سے بڑا تحفہ اولاد کے لیے اولاد کو نیک بنانا ہے۔۔

35:13) حضرت فضیل ابن عیاض ڈاکہ ڈالتے تھے جوانی ڈاکہ زنی قتل و غارت میں گذاری اپنے آپ کو تباہ کرلیا تھا، بڑھاپے میں توبہ کی اور ہمارے سلسلے کے اتنے بڑے ولی اﷲ ہوئے

40:35) حضرت کے صاحبزادے مفتی فرحان صاحب کا آج 29 روزہ تروایح میں قرآن پاک کی تکمیل ہوئی تذکرہ اور مفتی فرحان صاحب کا بچپن کا واقعہ کہ کیسے حفظ کیا اور کتنے برس میں کیا اور حفظ کرنے کا بالکل ارادہ نہیں تھا لیکن اللہ تعالی نے پھر بھی توفیق دی اور حفظ کرلیا اور آج ماشاء اللہ تروایح سنارہے ہیں۔۔

42:14) حضرت سلطان ابراہیم ابن ادھم رحمہ اللہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔ ۔ سلطان ابراہیم بن ادہم رحمۃ اللہ علیہ نے سلطنتِ بلخ کو لٹادیا۔ اللہ کے نام میں وہ مزہ پایا کہ سلطنت ان کو تلخ پڑگئی

42:50) . جسم شاہی آج گدڑی پوش ہے سلطان ابراہیم بن ادہم نے فوراً دوسرے دن ایک فقیر سے گدڑی مانگی ، آدھی رات کو اُٹھے ، شاہی لباس اتارا، گدڑی پہنی اور سلطنت بلخ کی حدود سے نکل گئے۔ جس وقت وہ شاہی لباس اُتار رہے تھے اور گدڑی پہن رہے تھے اس وقت زمین و آسمان میں کیا غلغلہ مچا ہوگا کہ آہ یہ بادشاہ اﷲ کے عشق و محبت میں آج شاہی لباس اتار رہا ہے

44:36) توبہ کی چار شرطیں۔۔

48:25) روزہ اور قرآن پاک دونوں روز محشرشفاعت کریں گے۔۔

49:19) روزے داروں کی فضیلت کہ قیامت کے دن کیسی مہمان داری ہوگی۔۔

49:51) روزے داروں کے لیے دو خوشیاں۔

50:24) واقعہ: حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک چرواہا بکری چراتا تھا، اس نے کہا کہ یا اﷲ اگر آپ مجھ کو مل جاتے تو میں آپ کے ہاتھ پیر دباتا، جہاں آپ بیٹھتے وہاں جھاڑو لگاتا، صفائی کرتا، آپ کے بالوں سے جوئیں نکالتا اور آٹے میں دودھ اور گھی ڈال کر روغنی روٹی پکا کر کھلاتا۔

54:26) جناب سلمان سیف سے اسی چرواہے کی داستاں سے متعلق حضرت شیخ نے اشعار سنانے کا فرمایا۔

01:09:11) پیر بھائی سلمان میمن بھائی کے صاحبزادے سے حضرت شیخ نے تلاوت کروائی۔۔

01:13:46) درد بھری دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries