عشاء مجلس ۲۲۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :سنتوں سے متعلق ملفوظات       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:37) حسبِ سابق کتاب پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنتوں سے تعلیم ہوئی۔۔۔

01:39) وقت لگانے کا فائدہ کب ہوتا ہے؟۔۔۔

03:31) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات سے متعلق حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم اور حضرت علی میاں ندوی رحمہ اللہ کا اِرشاد۔۔۔

06:39) وقت لگانے اور بیعت ہونے سے متعلق کچھ نصیحتیں ۔۔۔بیعت کی چار قسمیں ہیں۔۔۔پہلی اور دوسری قسم۔۔۔

09:50) شیخ پر اعتراض کرنے والا کبھی بھی فلاح نہیں پا سکتا۔۔۔بیعت کی تیسری اور چوتھی قسم ۔۔۔

11:29) ایک ضروری بات کہ جہاں دین کی بات ہورہی ہو اور معمول ہو تو وہاں فرائض و واجبات کے علاوہ نوافل اس وقت میں نہیں پڑھنے چاہیے اس مجلس میں شریک ہوجانا چاہیے۔۔۔

14:08) ڈانٹ سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بات کہ میں کسی کو نہیں ڈانٹتا میں تو نفس کو ڈانٹتا ہوں۔۔۔

16:26) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ جو اپنے کو پیش کرتا ہے اشرف علی اُس کی مروت نہیں کرتا اور نہ اس کے نفس شکنی کی پرواہ کرتا ہے بلکہ اس کی دین شکنی کی پرواہ کرتا ہے۔۔۔

18:59) شیخ سے جب مناسبت نہیں تو اس کے نقصانات بھی بہت زیادہ ہیں۔۔۔

21:47) دین پھیلانے میں سب سے زیادہ مشقتیں آپﷺ کو آئیں۔۔۔

27:08) توبہ کرنے کا مزا ہی الگ ہے۔۔۔

30:16) ظاہری گناہ بھی چھوڑ دیں اورباطنی گناہ بھی چھوڑ دیں۔۔۔

30:55) بے ریش لڑکوں سے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔۔۔

32:03) جب کسی شیخ کے پاس آئیں تو اللہ کے لیے آئیں اورسمعنا واطعنا کی نیت سے آئیں۔۔۔

35:00) سنتوں پر عمل سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔۔

36:58) حضرت مفتی اعظم مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ کی بات کہ آج ہمارے مدارس میں دین پڑھایا تو جاتا ہے لیکن سکھایا نہیں جاتا۔۔۔

43:09) حضرت مولاناشاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کے سنتوں سے متعلق ملفوظات:ارشاد فرمایا کہ دنیا میں ہم ہر چیز بڑھیا پسند کرتے ہیں امرود عمدہ ہو کیلا عمدہ ہو ،مکان عمدہ ہو۔لیکن وضو عمدہ ہو اور نماز عمدہ ہو اس کی فکر نہیں اور وضو اور نماز عمدہ ہوتی ہے ان کی سنتوں کی پابندی سے ۔امرود کاباطن تو اچھا ہو لیکن اس کے اوپر داغ ہو آپ نہیں پسند کرتے پس مسلمان کا ظاہر بھی عمدہ ہو اور باطن بھی عمدہ ہو ۔

48:28) ظاہر بھی وضع قطع صلحاء سے آراستہ ہو اور باطن بھی ۔زمانہ ہو گیا وضو کرتے اور نماز پڑھئے مگر سنتیں وضو اور نماز کی معلوم نہیں الاماشاء اللہ اور دماغ کا یہ حال ہے کہ موٹر کو کھو لکر ہر جز علیحدہ کر دیا اور صاف کر کے پھر سب کو فٹ کر دیا جنرل اسٹور کی ہزاروں چیزیں از بر یاد کہ کون چیز کہاں ہے گاہک نے مانگی اور فوراً ہاتھ وہاں پہنچا مگر افسوس کہ آخرت کے معاملہ میں اس دماغ اور حافظہ کو استعمال ہی نہیں کیا کہ وضو اور نماز کی تمام سنتوں کو اور سونے جاگنے چلنے پھرنے کھانے پینے کی تمام سنتوں اور دعائوں کو سیکھتے ۔ اے کہ تو دنیا میں اتنا چست ہے دین میں کیوں آخر اتنا سست ہے اگر ایک سنت ایک دن میںیاد کریں تو ۳۶۰ دن میں ۳۶۰ سنتیں یاد ہو جائیں گی ۔

52:24) حرام عشق عذابِ الہی ہے۔۔۔

58:29) جناب مصطفیٰ مکی صاحب نے جناب ریحان طاہر بھائی کے رمضان المبارک سے متعلق اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔

01:08:37) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries