بعد ظہر ۲۳۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :اپنی زندگی کے باقی لمحات اللہ تعالیٰ پر فدا کر دیں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:43) رمضان شریف اللہ کا پیارا بننے کا خاص مہینہ ہے۔۔۔اگر رمضان میں بھی اللہ کو راضی نہیں کرسکے تو مایوس مت ہوں ابھی بھی اللہ تعالیٰ کو راضی کرلیں۔۔۔

05:44) توبہ کا دروازہ قیامت تک کھلا ہوا ہے۔۔۔

07:34) حرام عشق عذابِ الہی ہے اور اللہ کا عذاب سب سے پہلے کھوپڑی پر پڑتا ہے۔۔۔

09:26) ڈاکٹر بنو لیکن اللہ والے ڈاکٹر بنو!رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے۔۔۔عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے۔۔۔

10:51) پاک مولا ناپاک دل میں نہیں آتے۔۔۔

12:30) رحیم یار خان میں کسی صاحب کی بات کہ جنہوں نے اپنی زمین مسجد اور مدرسے کے لیے وقف کر دی۔۔۔یہ کیسی فیکٹری ہے کہ جس کا صدقہ جاریہ قیامت تک رہے گا۔۔۔

16:41) اپنی زندگی کے باقی لمحات اللہ تعالیٰ پر فدا کردیں۔۔۔

17:47) اپنی اولاد کو دین سِکھائیں۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ اولاد کا غم بے ہودہ غم ہے۔۔۔ایک اللہ کا غم لے لو سارے غموں کو کھا جائے گا۔۔۔

20:12) اللہ تعالیٰ کا غم کیا ہے؟۔۔۔

20:59) اولاد کا غم بے ہودہ غم کیوں ہے؟۔۔۔اولا د کے لیے والدین کا بہترین تحفہ ان کو نیک بنانا ہے۔۔۔

29:07) تقویٰ پر انعامات۔۔۔(۱)’وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مِنْ اَمْرِہٖ یُسْرًا‘‘ اللہ تعالیٰ اپنے حکم سے سب کام آسان کردیں گے۔ (۲)وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا‘‘ اس کو اللہ تعالیٰ مصیبت سے جلد نکال دیں گے، اس کو مصائب سے مخرج اور ایکزٹ (Exit) جلد ملے گا۔ (۳)وَیَرْزُقْہٗ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ‘‘ اللہ ایسے راستہ سے اس کو روزی دے گا جہاں سے اس کو گمان بھی نہیں ہوگا۔ (۴){یَآاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اِنْ تَتَّقُوا اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّکُمْ فُرْقَانًا} (۵)اور پانچواں انعام ہے کہ جو شخص تقویٰ سے رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو نورِ سکینہ عطا کرتے ہیں۔ ’’ہُوَ الَّذِیْ اَنْزَلَ السَّکِیْنَۃَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ‘‘ جس کی وجہ سے وہ ہر وقت جاندار رہتا ہے، ایک لمحہ کو اللہ کو نہیں بھول سکتا۔ اگر جان بوجھ کر اللہ کو بھلاکر کسی حسین کی طرف رغبت کرنا چاہے تو اس کو اپنی موت نظر آئے گی۔

34:37) گہرا دوست کون ہے؟۔۔۔ اَلْمَرْءُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ فَلْیَنْظُرْاَحَدُکُمْ مَّنْ یُّخَالِلُ۔

38:18) قبولِ توبہ سے متعلق ایک بادشاہ کا واقعہ اور نصیحت۔۔۔

44:18) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries