فجر مجلس۲۷۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :اللہ والے مخلوق کی کسی ملامت کی پروا نہیں کرتے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:07) صحبت ِ صالحین کی اہمیت

01:23) جذبات سے اللہ نہیں ملتے جیسی ہماری قربانی ویسی اللہ تعالی کی مہربانی ۔۔ نہ لو نام الفت جو خودداریاں ہیں بڑی ذلتیں ہیں بڑی خواریاں ہیں

04:00) الست بربکم۔

05:43) تقسیمِ ہند سے پہلے ایک شوہر اپنی اپ ٹو ڈیٹ بیوی کو خوب عمدہ لباس پہنا کر شملہ پہاڑ کی ہوا کھلا رہا تھا یک انگریز افسر کے بنگلے پر بندوق لیے دو گورے فوجی چوکیدار کھڑے تھے،یہ مسٹر اپ ٹو ڈیٹ ٹائی لگائے ہوئے اپنی بے پردہ نوجوان بیوی کو خوب بنا سنوار کر اس کے فیشن دِکھا رہے تھےشہوت کی آگ لگی ہوئی تھی، بے پردہ عورت کو دیکھا تو بتاؤ کیا حال ہوا ہوگا؟ یہ عذاب دیکھو یعنی شوہر ٹائی لگائے اپ ٹو ڈیٹ بنا ہوا کھڑا ہے اور اپنی بیوی کی ڈیٹ ایکسپائر ہوتے دیکھ رہا ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہاہے اور کچھ کرنے کی ہمت نہیں تھی کیوں کہ وہ بندوق والے تھے۔

09:02) اگر یہاں منصب کی نیت سے آئے ہیں تو منصب مل جائے گا لیکن اللہ نہیں ملے گا اس لیے منصب کی طلب میں آئے ہیں تو بہتر ہیں کہ چلے جائیں۔۔

10:57) یہاں خانقاہ میں کسی کو اجازت نہیں کہ لوگوں کو روک ٹوک کریں صرف جس کو شیخ نے نظر رکھنے کی اجازت دی ہے کوئی کسی کو یہ بھی نہ کہے کہ یہاں کیوں بیٹھے ہیں یہ کیوں کیا کسی کو اجازت نہیں۔۔

15:28) اللہ والے مخلوق کی ملامت کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔۔اللہ تعالی نےولا یخافون لومۃ لائم

16:39) چار مجاہدے کی وجہ سے گناہ نہ کرنے کی وجہ سے اللہ تعا لی مجاہدے کی برکت سے افق کو لال کردیتے ہیں۔۔

19:09) جان دے دی میں ان کے نام پر عشق نے سوچا نہ کچھ انجام پر میر مت مرنا کسی گلفام پر خاک ڈالو گے انہی اجسام پر

22:26) ایک لڑکی نے ایک زیور بنایا جس کو جھلنی کہتے ہیں، ناک میں جھولتی رہتی ہے اس لیے اس کا نام ہی جھلنی رکھ دیا۔ تو محلہ کی لڑکیوں نے اس کی بہت تعریف کی کہ بہن تم بہت اچھی معلوم ہوتی ہو تو وہ رونے لگی۔ سہیلیوں نے کہا کہ کیوں روتی ہو؟ ہماری تعریف کی تم نے یہ قدر کی؟معلوم نہیں کہ شوہر کو بھلی معلوم ہو کہ بری معلوم ہو۔ شوہر جب تعریف کرے گا تب میں خوشی محسوس کروں گی، تمہاری تعریفوں سے میرا کیا بھلا ہوگا؟ جس کے ساتھ زندگی گزارنی ہے وہ اگر خوش ہوگیا تو میرا کام بنے گا۔ ایسے ہی جب اللہ بندے کی تعریف کردے تب ہماری خوشی کا دن ہوگا ۔۔

26:11) گر گرفتار صفات بدشدی ہم تو دوزخ ہم عذاب سرمدی اسے سالکین کرام! تم جو اللہ کو ڈھونڈ رہے ہو اور اولیاء اللہ سے مُرید ہورہے ہو اللہ کی تلاش میں ہو اگر تم نے ننانوے گناہ چھوڑدئیے لیکن صرف ایک گناہ سے توبہ نہ کی کہ اگر یہ گناہ بھی چھوڑ دیا تو زندگی بے مزہ ہوجائے گی

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries