عشاء   مجلس۲مئی ۳ ۲۰۲ء     :خطاکاروں کے لئے تسلی     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:47) حسب معمول تعلیم ہوئی۔۔

04:01) تعلیم کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

04:38) ظاہر و باطن دونوں پر محنت کرنی ہے لیکن ظاہر تو بن جاتا ہے باطن کی زیادہ فکر کرنا ہے۔۔

06:33) پہلے خود سو فیصد عمل کرنا ہے پھر دوسروں پر محنت کرنا ہے۔

07:59) حضرت مجدد رحمہ اللہ رسومات کے قاتل تھے۔۔

09:49) جامعہ امدادیہ فیصل آباد کے مہتمم حضرت مفتی طیب صاحب دامت برکاتہم آج تشریف لائے بیان فرمایا اور کیا عمدہ بیان فرمایا ۔۔

13:35) اطاعت بڑی چیز ہے۔۔

13:42) ہر سمعنا قبول نہیں سمعنا وہ قبول ہے جس کے بعد اطعنا ہو۔۔

15:03) آج ہم لوگوں سے نفرت کرتے ہیں تو لوگ قریب نہیں آتے بھائی بہن دور بھاگتے ہیں سب کو گناہ گار اور حقیر سمجھتے ہیں۔۔

28:23) شیخ الہند حضرت مفتی محمود رحمہ اللہ کا واقعہ جب اپنے شیخ سے ملنے گئے ..

35:17) خطاکاروں کے لیے تسلی معافی مانگ کر بس سمجھو کہ تمہارے گناہو ںکو ہم نے قبر میں دفن کردیا اور دفن کرنے کے بعد مردہ اُکھاڑا نہیں جاتا۔ میرے شیخ نے فرمایا تھا کہ اللہ سے استغفار اور توبہ کرکے پھر اللہ کی یاد میں لگ جائو۔

36:25) ماضی کو یاد نہیں کرنا ہے۔۔

38:21) سوء ِقضا کے حسن ِقضا سے بدلنے کی دلیل اور مسنون دعا تو دوستو!اہل اللہ کی صحبتوں میںقلب سنورتا ہےاور دل بن جاتا ہے اور شقاوت اور سوء ِقضا حسن ِقضا سے بدل جاتی ہے، میں تو یہ کہتا ہوں تقدیریں بدل جاتی ہیں۔ مولانا رومی hنے اس کو اس انداز سے فرمایا کہ بے وقوف سے بے وقوف بھی سمجھ جائے۔ فرماتے ہیں اے خدا! قضا اور فیصلے کو بدلنا آپ کے لئے کیا مشکل ہے؟ کیونکہ آپ کی قضاآپ پر حاکم نہیں ہوسکتی، آپ کی محکوم ہے۔ لہٰذا ہمارے لئے آپ نے کوئی ایسی قضا لکھی ہوجو ہمارے لئے مضر ہے تو آپ اس سوء ِقضا کو حسن ِقضا سے بدل دیجئےکیونکہ آپ اپنے فیصلے پر حاکم ہیں، محکوم نہیں کہ فیصلہ کرکےنعوذ باللہ! آپ معطل ہوگئے کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا۔نہیں!کوئی اور ان کے فیصلہ کو نہیں بدل سکتا لیکن وہ جب چاہیں اپنا فیصلہ خود بدل سکتے ہیں ۔ یہاںجان ِرومی کی دعا سنئے،مولانا کو اللہ نے زبان بھی کیا غضب کی عطا کی تھی

39:30) ہاںجان ِرومی کی دعا سنئے،مولانا کو اللہ نے زبان بھی کیا غضب کی عطا کی تھی ے خدا!جلال الدین رومی کی جان سے،ہماری جان سے تمام سوء ِقضا ،جتنے برے فیصلے ہیںختم کر دیجئے،ہمیں اگر آپ نے جہنم میں بھی داخل کرنا ہےتو اس سوء ِ قضا کو حسن ِقضا سے بدل دیجئے ،میری جہنمیت کو آپ جنتی ہونے سے تبدیل فرما دیجئے۔اگر دعا سے اللہ کا فیصلہ نہ بدلتا تو حضور ﷺ یہ دعانہ سکھاتے :((اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ جَھْدِ الْبَلَاۗءِ وَ دَرْکِ الشَّقَاۗءِ وَسُوْءِ الْقَضَاۗءِ وَشَمَاتَۃِ الْاَعْدَاۗءِ))

40:46) شکور کی تشریح پر ایک حکایت ایک اللہ کا نام شکور ہے...اللہ کا ایک نام شکور ہے جس کے معنی ہیں کہ تھورے سے عمل پر بہت زیادہ جزا دینے والا۔ اس پر مُلّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے ایک واقعہ بیان کیا تاکہ سمجھ میں آجائے کہ اللہ تعالیٰ کیسے شکور ہیں اور کیسے اپنے بندوں کے اعمال پر بے حد جزا دیتے ہیں۔ ایک بزرگ نے اس کو خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ ’’مَافَعَلَ اللّٰہُ بِکَ‘‘ اللہ تعالیٰ نے تیرے ساتھ کیا معاملہ کیا۔ اس نے کہا: ’’حَاسَبَنِیْ رَبِّی‘‘ میرے رب نے میرا حساب شروع کیا۔ ’’فَخَفَّتْ کِفَّۃُ حَسَنَاتِیْ‘‘ میری نیکیوں کا پلہ ہلکا پڑگیا۔ میں نے سمجھ لیا کہ بس اب جہنم میں جانا پڑے گا۔ ’’فَوَقَعَتْ فِیْہَا صُرَّۃٌ‘‘ کہ ایک چھوٹی سی تھیلی آکر گری جس سے میری نیکیوں کا وزن بڑھ گیا اور نجات مل گئی۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے پوچھا: ’’مَاہٰذَا یَارَبِّیْ‘‘ اے میرے رب! یہ تھیلی کیا چیز ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’ہٰذَا کَفُّ تُرَابٍ اَلْقَیْتَہٗ فِیْ قَبْرِ مُسْلِمٍ‘‘ یہ وہ مٹی ہے جو اپنے ہاتھ سے تو نے ایک مسلمان کی قبر پر ڈالی تھی، وہی میں نے قبول کرلی تھی۔ آج اسی کے صدقہ میں تیری مغفرت ہوگئی۔

43:31) ناامیدی کے راستے میں ہم نہیں چلیں امید کے راستے پر کیوں نہیں چلتے۔

44:06) اگر چہ پر خطاء ہے پر کہاں جائے تیرا بندہ ترا بندہ تیرے در پر بامید کرم آیا۔۔

45:23) نہ چِت کرسکے نفس کے پہلواں کو تو یوں ہاتھ پائوں بھی ڈھیلے نہ ڈالے ارے اس سے کشتی تو ہے عمر بھر کی کبھی وہ دبالے کبھی تو دبالے نفس سے کشتی لڑتے رہو، گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتے رہو

47:57) توبہ اور استغفار کا اہتمام نہایت ضروری ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries