دوپہر ۱۲ بجے   مجلس۲مئی ۳ ۲۰۲ء     :مفتی طیب صاحب کا بیان      !فیصل آباد 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

حضرت مولانا مفتی طیب صاحب دامت برکاتہم کے بیان کا خلاصہ و مفہوم تعلق مع اللہ کی اہمیت اور ضرورت!

پریشانیوں کا حل تعلق مع اللہ ہے

• ہمارا مقصدِ زندگی کیا ہے؟ • عقل کے فائدہ اور اس کے نقصانات! عقل کی وجہ سے وساوس ، ماضی کی یادیں ، مستقبل کو خوف

• آج کے دور کا ارتداد فکری ہے۔نام کے مسلمان ہیں، اندر سے بدل چکے۔ • آج اسلام کے علاوہ باقی مذہب قومیں بن چکیں ہیں۔

• تعلق مع اللہ کی اہمیت اور ضرورت! • کفار نشے میں سکون تلاش کرتے ہیں، کیونکہ تعلق مع اللہ کی دولت ان کے پاس نہیں! • اور وہ مسلمان جو کفار کے نقش قدم پر چل رہے ہیں وہ بھی نشے میں سکون تلاش کرتے ہیں۔

• نشے سے سکون تلاش کرنے والے کی مثال ایسی ہے جیسے پیاس لگی ہو اور صاف پانی کے بجائے گٹر کا پانی پی لیں تو کیا حال ہوگا!

• پریشانیوں کا اصل حل تعلق مع اللہ پیدا کرنا ہے۔ • تعلق مع اللہ میں سب سے پہلی چیز ایمان ہے پھر نماز پھر ذکر اللہ ہے۔

• اصل تعلق مع اللہ یہ ہے کہ انسان کا باطن اللہ سے جڑ جائے۔

• میں دوستوں سے کہتا ہوں کہ موجودہ نعمتوں کی لسٹ بناؤ اور اس کو اپنے سامنے رکھ کر ہر نعمت پر الحمدللہ کہو اور یوں تسبیح پڑھو!

• بعض لوگ بیماری سے مایوس ہوجاتے ہیں ، بھئی یہ سوچیں کہ بیماری تو ایک ہے لیکن نعمتیں کتنی ہیں، ایک بیماری کی وجہ سے کتنی نعمتیں بھی تو آرہی ہیں، ڈاکٹر کی نعمت، دوائی کی نعمت، دوائی کے پیسوں کی نعمت، علاج کےلیے ہسپتال کی نعمت وغیرہ وغیرہ۔

• پریشانیاں سوچنے سے بڑھتی ہیں اس کی مثال جیسے غبارے میں ہوا بھرتے رہیں تو کتنا بڑا ہوجا تا ہے۔ • خواتین پریشانیوں کا زیادہ اثر لیتی ہیں ، آج کل کے گھروں میں ساس کو یہ پریشانی ہے کہ بہو فرماں بردار نہیں! حالانکہ ہمارے مشرقی معاشرے میں بہو خدمت سے منکر نہیں ، بلکہ محکوم بننے سے منکر ہے، اس سے اس کی آزادی متاثر ہوتی ہے، جس سے مسائل گھروں میں پیدا ہوتے ہیں۔

• ایک گھر میں جانا ہوا کہتے تھے کہ جادو ہوگیا ہے، چھوٹے بھائی کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے، میں نے کہا کہ میں سمجھ گیا جادو کیا ہے! اصل میں مسئلہ یہ تھا کہ بڑے بھائی کی بیوی ، گھر میں روک ٹوک بہت کرتی تھی جس سے چھوٹے بھائی کی بیوی کی آزادی سلب ہوتی ہے۔ میں نے کہا کہ اس کو جائز روک ٹوک کا حق بھی نہیں ہے، یہ تو شوہر کا کام ہے۔ اسی وجہ سے مسئلہ ہے۔

• نفلی عبادات تو بہت ہیں لیکن اصل چیز باطن کا اللہ سے جڑا ہونا ہے، باطنی اعمال کی بنیاد اور سارے دین کی بنیاد محبت ہے۔

• پریشانیاں اسباب سے نہیں آیا کرتیں ، پریشانیوں تعلق مع اللہ نہ ہونے کی وجہ سے محسوس ہوتی ہیں۔ اور جب تعلق مع اللہ قوی ہوجاتا ہے تو پریشانی پریشانی نہیں رہتی۔اور بعض بزرگوں کو یہ مقام بھی عطا ہوتا ہے، پریشانی ان کے لیے لذت بن جاتی ہے۔

• آج کل سب سے بڑی پریشانی کی وجہ تنگدستی اور مفلسی ہے، اس پرحضرت شیخ سلیم چشتی رحمہ اللہ کے زہد کا واقعہ بیان کیا، ایک چیز جو ہمارے لیے پریشانی کی وجہ سے اہل اللہ کےلیے تعلق مع اللہ کی برکت سے لذیذ ہو جاتی ہے۔

• حضرت شیخ سلیم چشتی رحمہ اللہ کی خدمت میں بادشاہ اصلاح کےلیے حاضر ہوتے تھے ، استغناء کا عجیب واقعہ

• تعلق مع اللہ ہی علاج ہے پریشانیوں کا! حضرت حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے مواعظ کو دیکھیں یہی تعلق مع اللہ کا مضمون ملے گا

• دو قسم کے علوم ہوتے ہیں، ایک جو دماغ کو متاثر کرتے ہیں اور ایک قلب کو متاثر کرتے ہیں، حضرت حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کےمواعظ میں دونوں علوم حاصل ہوتے ہیں۔ دل و دماغ کو متاثر کرتے ہیں۔

• لہذا دنیا کی بھی سب سے بڑی ضرورت تعلق مع اللہ ہے۔

• تعلق مع اللہ کے حصول کے شیخ کی ضرورت اور اہمیت ، سالک یعنی اللہ کے راستے میں چلنے والے کی تعریف ، سالک ہو جامد نہ ہو! مطلب سالک وہ ہے جو اپنے شیخ کے بتائے ہوئے معمولات پابندی سے کرتا ہوں، اپنے حالات کی اطلاع کرکے اور تجویز کی اتباع کرے اگر یہ بات ہے تو پھر وہ سالک ہے یعنی اللہ کے راستے میں چل رہا ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو وہ جامد ہے یعنی رکا ہوا ہے۔

• درد بھری دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries