فجر مجلس۳مئی ۳ ۲۰۲ء     :خالی مجاہدہ کافی  نہیں صحبت صالحین   ضروری ہے      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:40) مجاہدہ تو ہے لیکن منزل سے دور ہورہا ہے۔۔

03:39) جب اللہ سے ڈریں گے تو ہم گ ناہ کریں گے؟اس پر اتقو اللہ وکونو مع الصدقین پر ایک اہم بات۔۔

04:52) صحبت کا فائدہ جب ہے تب عمل کیا جائے خود رائی سے یہ راستہ طے نہیں ہوتا۔۔ خود اپنی رائے پر چلنے کو پیروی نہیں کہتے غلامی نفس پر چلنے کو بندگی نہیں کہتے۔ شیخ الحدیث ساوتھ افریقہ حضرت مولانا منصور الحق ناصر صاحب رحمہ اللہ کا یہ شعر ہے ۔

08:28) اعتراض انسان کو مار دیتا ہے۔۔اس لیے شیخ سے مناسبت نہیں اور جڑ گئے تو رہا سہا دین بھی چلا جائے گا۔۔۔ : ’’من اعترض علی شیخہ ونظر الیہ احتقارا فلا یفلح ابدا‘‘ جس نے اپنے شیخ پر اعتراض کیا اور اس کو حقارت کی نظر سے دیکھا وہ کبھی فلاح نہیں پاسکتا۔

09:20) جو مال کی نیت سے عالم بنے گا سب کو معلوم ہے کہ کتنی وعیدیں ہیں۔۔

12:07) سنت کو زندہ کرنے کا انعام۔۔

15:00) سنت پر عمل کرنے سے چار انعام۔۔

19:13) آج ہم شاہراہِ اولیاء سے ہٹ رہے ہیں۔

21:01) علم کی برکت گناہوں سے نہیں آتی۔۔

22:34) خالی مجاہدہ کافی نہیں صحبت صحالین ضروری ہے۔۔

23:20) اس کی ایک عجیب مثال ہے۔ تلی کا تیل جب چنبیلی کا تیل بنایا جاتا ہے تو تِلّی پر ایک ہلکا غلاف رہ جاتا ہے جس میں سے تیل نظر آتا ہے کہ اگر سوئی چبھودیں تو تیل باہر آجائے۔

24:29) جئے میں جاواں اپڑیاں املاں ولے تے کچھ نہیں میرے پلے تے جئے میں جاواں تیریاں رحماں ولے تے بلے بلے۔ اللہ کی رحمت سے کام بنے گا۔۔

27:03) اتنا مجاہدہ تلی کو رگڑ رگڑ کر کرایا جاتا ہے۔ اب چنبیلی کے پھولوں کو پھیلاتے ہیں۔ پھر ان پھولوں پر وہ مجاہدہ کرائی ہوئی تلی رکھتے ہیں۔ اس کے اوپر پھر چنبیلی رکھتے ہیں اور کئی ہفتہ عشرہ اسی طرح رہنے دیتے ہیں تاکہ خوشبو تلی میں جذب ہوجائے۔ پھر اس کو کولہو یا مشین میں پیل دیتے ہیں اور چنبیلی کی ساڑی خوشبو اس تلِّی میں آجاتی ہے۔ اب وہ تلی کا تیل نہیں کہلاتا۔ روغنِ چنبیلی کہلاتا ہے۔ بس یہی طریقہ اللہ والا بننے کا ہے۔

27:54) اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَالَّذِیْنَ جَاہَدُوْا فِیْنَا الخـ پہلے مجاہدہ ہو جس سے نفس کی بھوسی چھوٹے اور جذب اخلاق اولیاء کی صلاحیت پیدا ہو جس ولی اللہ سے جس کو نسبت ہو۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries