فجر مجلس ۲۶    جنوری  ۴ ۲۰۲ء     :داڑھی اور مونچھ کی شرعی حیثیت  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:38) اہل اللہ سے فائدا اُٹھانے کا طریقہ۔۔۔

05:39) اپنی اصلاح کبھی بھی خود سے نہیں ہوتی۔۔۔

11:18) داڑھی اور مونچھوں سے متعلق نصیحت۔۔۔

17:10) نفس کی پہلی قسم:نفس ِامارہ بالسوء نمبر ۱۔نفس ِامارہ بالسوء: بالسوء میں جو الف لام داخل ہے،یہ جنس کا ہے یعنی جو گناہ کی قسمیں آج موجود ہیں اور جو آئندہ بُرائیاں اور گناہ کی قسمیں ایجاد ہوں گی،اس اَلسُّوْءِ میں سب شامل ہیں،یعنی زمانۂ نزول ِقرآن سے لے کر قیامت تک پیدا ہونے والی گناہوں کی تمام اقسام اس اَلسُّوْءِ میں داخل ہیں۔

سوءپر الف لام داخل کرکے اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام کی عظمت و بلاغت ظاہر فرمادی کہ ہزارہا سال بعد جب گناہوں کی نئی نئی اقسام مثلاًسینما،ٹیلی وژن، ریڈیو وغیرہ پیدا ہوں اور لوگ کہیں کہ ان کی ممانعت کہاں ہے؟ کیونکہ جب قرآن نازل ہورہا تھا تو یہ گناہ اس وقت موجود نہیں تھے تو سوء کو الف لام سے اسمِ جنس بنا کر قیامت تک معصیت کی تمام انواع و اقسام اللہ تعالیٰ نے اس میں داخل کردیں۔یہ بات جو میں عرض کر رہا ہوں

یہ علامہ محمود آلوسیh نے تفسیر روح المعانی میں لکھی ہے کہ السوء میں الف لام جنس کا ہے اور جنس وہ کلی ہے جو انواع ِمختلف الحقائق کو مشتمل ہو۔ نفس کے حملوں سے بچائو کا راستہ اب سوال یہ ہے کہ جب نفس کا معاملہ اتنا خطرناک ہے تو اس خطرے سے بچنے کے لئے بھی کوئی راہ اللہ تعالیٰ نے بتائی ہے کہ نہیں؟جی ہاں! نفس کی تمام خباثتوں سے وہی بچ سکتے ہیںجن پر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا سایہ ہو: ﴿ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّيْ۝۰ۭ ﴾ (سورۃ یوسف : آیۃ ۵۳) یہ اِلَّا کا استثناء اس ذات ِپاک کا ہےجس نے سب کے نفس کو امارہ بنایا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ نفس ِامارہ سے گھبرانا مت،ہے تو بہت ہی دُشٹ بلکہ مہا دُشٹ ہے،یہ ہندی لفظ ہے یعنی بہت ہی نالائق ہے،ہر قسم کی بُرائی اس میں موجود ہے،لیکن اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّيْ تمہارا نفس تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اگر تم اللہ کی رحمت کے سائے میں رہو۔

24:02) علم پر عمل کے لیے صحبت اہل اللہ کی ضرورت ہے۔۔۔

26:46) مجلس ذکر۔۔۔

36:48) ٹخنے چھپانے سے متعلق نصیحت۔۔۔

40:08) وقت لگانے والےحضرات کو کچھ بے اُصولیوں سے متعلق نصیحت۔۔۔

44:37) استقامت کا پتا کہاں چلتا ہے۔۔۔

44:54) ذکر اسم ذات جل جلا لہ۔۔۔

46:26) ظاہر ی وباطنی گنا ہ دونوں چھوڑنے ضروری ہیں۔۔۔

54:03) امتحان میں کامیابی کے لیے ایک مجرب وظیفہ۔۔۔

55:55) پڑھائی کے ساتھ ساتھ تقویٰ کی بھی فکر کریں۔۔۔

دورانیہ 55:16

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries