عشاء  مجلس ۲۶    جنوری  ۴ ۲۰۲ء     :زندگی میں چین وسکون حاصل کرنے کا طریقہ   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:11) غرفہ کے ایک دوست مولانا عبداللہ اُنڑ صاحب کے والد صاحب کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے اور چوٹیں آئی ہیں دُعا کی درخواست اور پھر نصیحت فرمائی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’اذکروا اللہ فی الرخاء یذکرکم فی الشدۃ‘‘ اللہ کو سکھ میں یاد کرو تاکہ دکھ میں اللہ تعالیٰ تم کو یاد رکھے اور اگر سکھ میں عیش وعیاشی اور بدمعاشی اور اوباشی میں لگے رہے تو پھر سمجھ لو زندگی ضائع ہورہی ہے۔

05:12) اللہ تعالیٰ کے نام کا مزہ،یہ مزہ گناہوں کے ساتھ کہاں ملے گا؟۔۔۔

09:28) اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟الذين يذكرون الله قياما وقعودا وعلى جنوبهم ويتفكرون في خلق السماوات والأرض ربنا ما خلقت هذا باطلا سبحانك فقنا عذاب النار۔

15:08) حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ نےیہ شعر اپنے کمرہ میں لگا رکھا تھا۔ اتنے بڑے ولی اللہ بلکہ اولیاء کے شیخ ہوکر ؎ رہ کے دنیا میں بشر کو نہیں زیبا غفلت موت کا دھیان بھی لازم ہے کہ ہر آن رہے جو بشر آتا ہے دنیا میں یہ کہتی ہے قضا میں بھی پیچھے چلی آتی ہوں ذرا دھیان رہے

17:01) سکون چَین اور اطمینان کہاں سے ملے گا؟۔۔۔

20:05) حسبِ معمول حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب اپنے ایمان کی حفاظت کیجیے سے تعلیم ہوئی۔۔۔متفرق عقائد۔۔۔

22:12) اپنے گناہوں کو اللہ کی رحمت سے اُوپر نہیں سمجھنا چاہیے۔۔۔جذب کا ایک عجیب وغریب واقعہ۔۔۔

25:38) توبہ کرنے سے سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں ،توبہ کی چارشرائط۔۔۔

27:31) اے اشکِ ندامت میں ترے فیض پہ قرباں برسا ہے جو عاصی پر یہ رحمت کا خزینہ بہہ رہے ہیں اشک آنکھوں سے لہو کے رنگ میں اللہ اللہ عشق کی یہ بے زبانی دیکھئے

31:25) حضرت علی میاں ندوی رحمہ اللہ کے استغناء کا واقعہ اور ان کی والدہ محترمہ کی دُعا۔۔۔

38:50) نظر کی حفاظت پر کیا ملتا ہے۔۔۔گناہ نہ کرنے سے انسان کے دل پر طوفان آتا ہے۔۔۔

48:23) آج سکون چَین اور اطمینان نہ ملنے کی وجہ کیا ہے؟۔۔۔

49:19) تقویٰ کے انعامات۔۔۔

56:44) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

دورانیہ 57:56

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries