فجر مجلس ۲۷    جنوری  ۴ ۲۰۲ء     :شیخ کی صحبت کا حریص ہونا چاہیے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:04) مولانا رومی فرماتے ہیں کہ جب تم گناہ چھوڑکر حسین ہو جائو گے تو اُس حسینِ حقیقی کے پاس پہنچ جائو گے۔ نفس کی گندگی سے روح میں کثافت پیدا ہو جاتی ہے، لطافت نہیں رہتی۔ گناہوں کی وجہ سے اﷲ تعالیٰ کے نام کی لذت کا ادراک کمزور پڑ جاتا ہے اسی لئے مولانا رومی فرماتے ہیں کہ؎ جرعہ خاک آمیز چوں مجنوں کند تم لوگ گناہوں میں ملوث ہو پھر بھی اﷲ کے نام سے مست ہو رہے ہو جب یہ خاک ملا ہوا گھونٹ تمہیں مست کر رہا ہے تو؎ صاف گر باشد ندانم چوں کند اگر کسی دن تم تقویٰ کے مقام پر پہنچ جائو گے اور اﷲ کی محبت کی صاف والی شراب، گناہوں کی گندگیوں کی ملاوٹ سے صاف والی شراب پیو گے تو میں نہیں کہہ سکتاکہ وہ شراب تمہیں کس مقام پر پہنچائے گی۔۔۔

04:05) کیفیت احسانیہ کی قوت و ضعف کا راز ارشاد فرمایا کہ شیخ جتنا قوی النسبت اور جتنی قوی کیفیت احسانیہ کا حامل ہوتا ہے اتنی ہی قوی نسبت اور کیفیت احسانیہ اس کے مریدین میں منتقل ہوتی ہے۔ صحابہ کو ایمان اور اسلام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک سے ملا اور احسانی کیفیت سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے قلبِ نبوت سے ملی ۔

14:15) صحبت اہل اللہ کی برکات۔۔۔

16:05) شیخ کی صحبت کا حریص ہونا چاہیے۔۔۔

23:30) اللہ کے لیے شیخ سے محبت کرنے کا انعام ایک بات عرض کرتا ہوں کہ دوستوں کی محبت اور اﷲ والے دوستوں کو اللہ کے لئے محبت سے دیکھنا یہ بھی عبادت ہے۔ جو شخص کسی سے اللہ کے لئے ملتا ہے تو ستر ہزار فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔

28:05) ایک بے اُصولی پر غرفہ کے ایک دوست کو نصیحت کہ شیخ جوکام بتائے اس کا دھیان رکھنا چاہیےکوئی پرواہ ہی نہیں ہے ۔۔۔

36:43) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ کامل شیخ کی محبت اللہ تعالیٰ کے تمام مقام قُرب کی کنجی ہے۔۔۔

دورانیہ 36:06

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries