مرکزی بیان  ۲۵    جنوری  ۴ ۲۰۲ء     :زکوٰۃ ادا کرنے کے فضائل اور نہ دینے پر وعیدیں!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:21) شرعی پردے اور نظر کی حفاظت سے متعلق قرآن پاک کی آیت قل للمؤمنين يغضوا من أبصارهم ويحفظوا فروجهم۔۔۔الایہ تلاوت کی اور پھر اسی مضمون سے متعلق نصیحت کی۔۔۔

06:22) علماء سے بحث ومباحثہ کرنا اور انکے خلاف باتیں کرنا یہ تباہی کا راستہ ہے۔۔۔

12:58) جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ نہیں مخصوص ہے اس کی تجلّی طورِ سینا سے غرض اتنی ہے بس پیر مغاں کے جام و مینا سے کہ ہم مالک کو اپنے دیکھ لیتے قلبِ بینا سے وہ مالک ہے جہاں چاہے تجلّی اپنی دکھلائے نہیں مخصوص ہے اس کی تجلّی طورِ سینا سے

15:50) حضرت والا رحمہ اللہ کے دوسرے اشعار نظر کی حفاظت سے متعلق پڑھے۔۔۔ حفاظتِ نظر بے پردہ حسینوں سے ہوا تنگ زمانہ آنکھوں نے شروع کردیا اب دل کو ستانا ممکن نہیں صورت میں نہ ہو کوئی تغیر بے کار ہے پھر ان سے ترا دل کا لگانا لیکن اگر آنکھوں کو نہ تو ان سے بچائے ممکن نہیں پھر دل کا ترے ان سے بچانا آنکھوں کی حفاظت میں ہے اس دل کا سکوں بھی گو نفس کرے تجھ سے کوئی اور بہانا دھوکہ ہے تجھے لطف حسینوں سے ملے گا ابلیس کے کہنے سے کبھی اس پہ نہ جانا پاگل کی طرح پھرتے ہیں عشاق مجازی بے چین ہیں دن رات یہ بدنام زمانہ رہنا ہے اگر چین سے سن لو یہ مری بات آنکھوں کو حسینوں کی نظر سے نہ ملانا اخترؔ کی یہ اِک بات نصیحت کی سنو تم ان مردہ حسینوں سے کبھی دل نہ لگانا

25:17) صفر کے مہینے کو منحوس کہنا اور محرم کے مہینے میں نکاح نہ کرنا۔۔۔

29:31) رمضان المبارک کی تیاری کیسے کرنی ہے اور رمضان المبارک کی قدر کرنا کیا ہےایسا تو نہیں کہ ہم نے شروع کے تین دن کی تراویح تو پڑھ لی پھر چھٹی ؟۔۔۔

38:26) حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی کتاب سے رجب المرجب سے متعلق مضمون پڑھا۔۔۔

44:34) دین کے بارے میں بحث ومباحثہ کرنا اور اپنی عقل چلاناگمراہی کا راستہ ہے۔۔۔

46:31) رجب کے کونڈوں کی رسم سے متعلق ایک فتویٰ۔۔۔

50:01) امریکی کمپنی Nike کی مصنوعات کا استعمال کرنا کیسا ہے مرکز الافتاء والارشاد کا فتوی ٰ پڑھ کر سنایا۔۔۔

55:51) بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دُعا قبول ہوتی ہےحضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک روایت پڑھی۔۔۔

58:31) مجالسِ حکیم الامت جلد نمبر24:کچھ انبیا ء علیہم السلام کی باتیں کے اُن کے مزاج مبارک کیسے تھے؟۔۔۔

01:00:42) کیسے بھی حالات آئیں پریشان مت ہوں بس اللہ تعالیٰ سے رجوع بڑھا دیں۔۔۔

01:04:51) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:اہل بدعت اور شرک کرنے والوں کی مثال۔۔۔

01:10:46) بچوں کو مسجد میں لانے اور خواتین کا ایسی مبارک جگہوں پر آکر گھر کی باتیں بتانا اور غیبتیں کرنا۔۔۔

01:24:14) زکوٰۃ سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات بیان ہوئے۔۔۔

01:27:08) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب حیاۃُ المسلمین سےزکوٰۃ دینے سے متعلق مضمون بیان ہوا۔۔۔

دورانیہ 01:45:51

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries