عشاء  مجلس ۲۷    جنوری  ۴ ۲۰۲ء     :حقوقِ شیخ اور آدابِ شیخ  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:14) حسبِ معمول حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب اپنے ایمان کی حفاظت کیجیے سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:15) صحت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اس کی بہت فکر رکھنی چاہیے۔۔۔

08:10) بچوں کی پرورش کرنے اور مہذب بنانے کا دستورِ عمل حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا شاہ اشرف علی صاحب تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:۔۔۔

12:50) 95فیصد جھگڑے بدنظری کی وجہ سے ہیں۔۔۔

15:40) اصلاح کبھی بھی خود سے نہیں ہوتی ۔۔۔

17:25) زندگی کا مقصد تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش کرنا ہے۔۔۔

20:30) زبان کا زخم کبھی نہیں بھرتااور اس زبان کے 20 گناہ ہیں ہم دیکھیں کہ کیا ہم ان گناہوں سے بچتے ہیں؟۔۔۔

23:31) ایک انصاری صحابی نے تہجد کی نماز پڑھی پھر بیٹھ کر بہت روئے کہتے تھے اللہ ہی سے فریاد کرتا ہوں جہنم کی آگ کی۔ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم نے آج فرشتوں کو رُلا دیا۔

25:52) بے ریش لڑکوں سے احتیاط پر مضمون بیان ہوا۔۔۔

34:32) کامل ایمان اُس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں۔۔۔

41:49) جو شیخ کے پاس کان بن کرآتا ہے ایک دن وہ لسانِ شیخ بن جاتا ہے۔۔۔

42:40) شیخ سے مناسبت ضروری ہے ورنہ بدگمانیاں کرتے رہیں گے اور اپنا نقصان کریں گے۔۔۔

44:18) حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات:اِرشاد فرمایاکہ کسی مومن کا دل خوش کردینا جِن اور اِنس کے تمام اعمال سے افضل ہے۔ تو جب عام مومن کا دل خوش کرنا اتنی عظیم الشان فضیلت رکھتا ہے تو شیخ اور ماں باپ اور استاد کا دل خوش کرنا،ان کا تو اور زیادہ حق ہوگا۔

48:11) جتنا بھی وقت ملے اس کو شیخ کی صحبت میں گزارنا چاہیے۔۔۔

50:54) حضرت والارحمہ اللہ کے دل میں حصول ِ رضائے شیخ کے جذبات کا عالم ارشاد فرمایا کہ اے اللہ! ہمیں عقل میں سلامتی عطا فرما اور ہمیں اپنے بڑوں کی پہچان اور ان کا ادب نصیب فرما کہ کس وقت کیا بولنا چاہیے؟کیا کرنا چاہیے؟اختر کے لئے آپ سب دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ میرے ہر قول،ہر فعل،ہر گفتگو کو میرے شیخ شاہ ابرار الحق ہردوئی دامت برکاتہم کے لئے باعث ِسُرور اور باعث ِمسرت بنادے اور حضرت کے قلب و جاں کو مجھ سے اتنا خوش کردے کہ جہاں خوشی کی آخری سرحد ہے،آگے کوئی خوشی کا مقام ہی نہ ہو،اتنا میرا پیر مجھ سے خوش ہوجائے۔میں اپنے شیخ کی ادنیٰ خوشی کا اتنا حریص اور بھوکا اور لالچی ہوں،یہی کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے شیخ کو مجھ سے اتنا خوش کردے کہ جہاں خوشی کی حد ختم ہوجاتی ہے،آگے اور کوئی مقام ہی نہ ہو۔سب سے زیادہ میرے شیخ کے قلب و جاں کو ہم سے خوش فرمادے اور کوئی حرکت و سکون یا لفظ یا تحریر ایسی نہ ہونے دے جس سے ایک اعشاریہ،ایک ذرّہ ان کے دل میں دُکھ پیدا ہو۔

58:01) اللہ والوں کے پاس ایک لمحہ بیٹھنے کا فائدا۔۔۔

01:02:35) حقوقِ شیخ اور آدابِ شیخ۔۔۔

دورانیہ 01:19:13

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries