مرکزی بیان ۲۲  فروری   ۴ ۲۰۲ء     :شبِ برات کے اعمال اور بدعات      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجداختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

10:12) بیان شروع ہونے سے پہلے بے ریش لڑکوں سے احتیاط سے متعلق مضمون بیان ہوا۔۔۔

10:13) بدنظری کتنا بڑا گناہ ہے؟۔۔۔

12:54) شیخ کا ریا مرید کے اخلاص سے افضل ہے۔۔۔

14:48) شادی کے بعد شوہر کے گھر جانے والی عورت کو نصیحت۔۔۔

24:41) عورتوں میں ایک بڑا مرض ہے جو اُن کو دوزخ میں زیادہ لے جائےگا وہ ہے ناشکری۔۔۔

29:55) بیویوں کے حقوق۔۔۔بیوی پر ظلم کرنے والا شخص کمینہ ہے۔۔۔

32:00) کامل ایمان اُس کا ہے جس کےاخلاق اچھے ہیں۔۔۔

33:33) جب تک گناہ کو گناہ نہ سمجھیں گے اصلاح کی فکر نہیں ہوگی۔۔۔

34:55) شادی کے بعد شوہر کے گھر جانے والی عورت کو نصیحت۔۔۔شوہر کا دل کس طرح جیتنا ہے؟۔۔۔

35:50) تصویر سے متعلق اعلان کہ یہ مرض کتنا بڑھ گیا ہے اور اس پر کتنے عذاب ہیں۔۔۔

38:19) اسمارٹ فون کے نقصانات۔۔۔

اپنی اولاد اور بیوی کوموبائل دینا ایسا ہے جیسا کہ اُن کو دوزخ میں دھکیل دیا۔۔۔

41:42) اللہ تعالیٰ نے سچوں کے ساتھ رہنے کو فرض قرار دیا ہے۔۔۔

43:32) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ مبارک مجھے میری ویرانیاں ہیں زباں سے تو اے دوست شہبازیاں ہیں بہ باطن مگر آہ خفاشیاں ہیں

49:38) حقارت سے مت دیکھ ان عاصیوں کو کہ توبہ کی برکت سے درباریاں ہیں جو پر ہیز کرتا نہیں معصیت سے انہیں راہ میں سخت دشواریاں ہیں گناہوں کے اسباب سے دور ہو گے ترے ہاتھ سے زیر تعمیر ہوں میں مبارک مجھے میری ویرانیاں ہیں تجلی ہر ایک دل کی اخترؔ الگ ہے مہربانیاں، جیسی قربانیاں ہیں

59:58) جس دل میں اللہ آتے ہیں اُس دل کی ویرانیاں ختم ہوجاتی ہیں۔۔۔

01:01:10) شب ِبراء ت کے اعمال شب ِبراء ت میں کیا کیا کرنا چاہیے؟کیا کیا اعمال سنت ہیں؟ جلدی جلدی ذرا شب ِبراء ت کے حلوہ پر بھی کچھ عرض کروں گا لیکن آپ گھبرائیے نہیں میں آپ کے شب ِبراء ت کے حلووں پر جلوہ لگاؤں گا،آپ رمضان میں حلوہ کھائیے، شوال میں ،رجب میں کھائیے ،صرف شعبان میں شب ِبراء ت ہی کی قید کیوں لگا رکھی ہے؟تو پہلی بات یہ کہ شعبان میں زیادہ روزے رکھنے کی ممانعت ہے:

01:09:01) تم میں سے کوئی رمضان سے ایک دو دن پہلے روزہ نہ رکھےمگر یہ کہ وہ ان دنوں میں پہلے سے روزہ رکھتا رہا ہو۔مقصد اس کا یہ ہے کہ رمضان سے پہلے روزہ رکھنے سے کمزوری آجائے گی اور نفلی روزوں سے پھر فرض میں خلل آجائے گا، اس لئے رمضان سے دوچار روز پہلے نفلی روزے نہ رکھیں اوراچھی غذائیں کھائیں۔ اب یہ حکیم الامت رحمہ اللہ کا جمع کیا ہوامضمون ہے کہ آپ ﷺفرماتے ہیں: شعبان کی پندرھویں رات کو یعنی چودہ شعبان کا دن گذار کر جوپندرہ کی رات آئے گی اس میں حضرت آدمuکی اولاد کے اعمال جو سال بھر کے ہوں گے وہ سب لکھ دئیے جاتے ہیں،سال بھر میں پیدا ہونے والوں کا لکھ دیا جاتا ہے کہ اس سال اتنے انسان پیدا ہوں گے اور اسی رات مرنے والوں کا بھی لکھ دیا جاتا ہے کہ اس سال اتنے انسان مریں گے،اسی رات ان کے اعمال نامے اٹھائے جاتے ہیں اور اسی رات ان کا سال بھر کا رزق نازل ہوتا ہے لہٰذا اگر تھوڑی دیر اس رات کو جاگ کر کچھ رکعتیں نفل پڑھ کر اللہ سےیہ دعا مانگ لیں کہ اے اللہ! آج کی رات ہمارا نام مُردوں میں نہ لکھئے، ہماری زندگی میںبرکت دے دیجئے، کچھ موقع دےدیجئے،کیوں؟ کیونکہ ابھی ہم نے اپنےپردیس میں وطن کی تیاری نہیں کی ہے، اپنی عمر میں توسیع مانگ لو، ویزے میں تو سیع کرالو۔لہٰذاایک تو اللہ سے یہ مانگنا ہے کہ ہماری زندگی میں برکت دے، آج کی رات مرنے والوں میں ہمارا شمار نہ ہونے پائے، آپ ہماری زندگی اور بڑھا دیجئے کچھ ہم اور نیکیاں کمالیں۔ دوسرے ہمارے جو اعمال آج کی رات پیش کئے جائیں گے اس میں ہماری جو نالائقیاں ہیں ان کو معاف کردیجئے اور نیکیوں کو قبول فرما لیجیے، ہمارےگناہوں سے آپ کو کچھ نقصان نہیں پہنچتا، جن گناہوں سے آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،ان کو معاف کردیجئے اور جن نیکیوں سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا ان کو قبول کرلیجیے کیونکہ ٹو ٹی پھوٹی نیکی تو وہ قبول نہ کرے جس کا کچھ اپنا ذاتی فائدہ ہو۔ اے اللہ! ہماری نیکیوں سے آپ کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے انہیں قبول فرماکر ہمارا فائدہ کردیجئے۔ تیسرے یہ دعا مانگیں کہ اے اللہ!اس رات میں سال بھر کا رزق مقدر ہوتا ہے، تو ہمارے رزق میںبرکت دے دیجئے۔ حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ پندرھویں شعبان کی رات میںاعمال اٹھائےجانے کا مطلب ان کا عمل پیش کیا جاتا ہےاور رزق نازل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ جو رزق ملنے والا ہے اسے لکھ دیا جاتا ہے، گو یہ سب چیزیں پہلے ہی سے لوح ِمحفوظ میں لکھی ہوئی ہیں مگر اس رات کوفرشتوں کے سپرد کر دی جاتی ہیں، اور حضور ﷺنے فرمایا کہ: جب نصف شعبان کی رات ہو یعنی پندرھویں شعبان کی رات تو اس رات کو جاگو اور دن میں روزہ رکھو کیونکہ اللہ تعالیٰ اس رات کو غروب ِآفتاب سے ہی آسمان ِدنیا کی طرف خصوصی طور پر نزول فرماتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ہے کوئی مغفرت چاہنے والا کہ میںاس کو بخش دوں، ہے کوئی روزی مانگنے والا کہ میں اس کو روزی دوں، ہے کوئی مصیبت زدہ کہ میں اس کی مصیبت دور کرکے عافیت دوں،گویا رات بھر رحمت کا دریا بہتا رہتا ہےیہاں تک کہ صبح ہو جائے۔

01:15:17) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہافرماتی ہیں کہ حضور ﷺ فرماتے ہیں: شعبان کی پندرھویں رات میں اللہ تعالیٰ متوجہ ہوتا ہے، سب مخلوق کی مغفرت فرما دیتا ہے مگرمشرک اور کینہ رکھنے والے شخص کی مغفرت نہیں کرتا، اور دوسری روایت کے مطابق نہ قطع رحمی کرنے والے کی،نہ پاجامہ ٹخنے سے نیچے لٹکانے والے کی،نہ شرابی کی اور نہ ماں باپ کی نافرمانی کرنے والوں کی مگر یہ کہ وہ توبہ کرلیں اور ماں باپ کو راضی کرلیں تو ان کی بھی مغفرت ہوجائے گی۔

01:32:40) شب ِبراء ت کی بدعات۔۔۔چراغاں کرنا ،آتش بازی اور پٹاخے مارنا، حلوہ پکانے کی بدعت۔۔۔

01:44:09) والدین کو ستانے کا وبال۔۔۔

دورانیہ 01:49:25

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries