عشاء  مجلس    ۲۱    فروری   ۴ ۲۰۲ء     :اللہ تعالیٰ پر اپنی جوانی  فدا کرنے کا انعام    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجداختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:44) اللہ والوں کی صحبت سے کیا ملتا ہے کچھ دن ا ن کے ساتھ گزار کر تو دیکھو ان سے مشورہ کر کہ تو دیکھو۔۔۔

02:44) حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب دینی خدام کے غموں کی تسلی سے تعلیم ہوئی۔۔۔

08:07) گناہ کر کہ توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اس نے گنا ہ کیا ہی نہیں۔۔۔

10:17) اللہ والا وہ ہے جس کو دیکھ کر اللہ یاد آجائے،حضرت والا رحمہ اللہ کا ایک واقعہ کہ ایک غیر مسلم حضرت کو صرف دیکھ کر ایمان لے آیا۔۔۔

18:27) حافظِ قرآن کے کتنے فضائل ہیں، اگر روزانہ تھوڑ ا وقت قرآن پاک کی تصحیح کےلیے نکالیں تو انشاء اللہ پانچ مہینے میں ہماری نمازیں اور دُعا ئیں درست ہو جائیں گی۔۔۔

21:55) ڈگریوں کے لیے دین کا علم حاصل کرنا۔۔۔

26:47) تکبر سے متعلق مضمون بیان ہوا۔۔۔اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ فِیْ عَیْنِیْ صَغِیْرًا وَّفِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا۔ حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے ہیں کہ جو شخص اپنے کو بڑا سمجھتا ہے اللہ اس کو گرادیتا ہے پس وہ لوگوں کی نظروں میں ذلیل اور اپنے دل میں کبیر ہوتا ہے۔ یعنی اپنے دل میں وہ اپنے کو بڑا سمجھتا ہے لیکن ساری دنیا کی نظروں میں حقیر اور ذلیل ہوجاتا ہے۔

31:35) ہنسی کی بات پر نہ ہنسنا یہ تکبر ہے۔۔۔

33:49) ہمارا سب سے بڑا دشمن کون ہے؟۔۔۔

38:37) بدنظری کرنے والا اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دُور ہو جاتا ہے۔۔۔

40:28) بے ریش لڑکوں سے کتنی احتیا ط ہے۔۔۔

47:00) دوسری شادی کا اللہ نے حکم نہیں دیا اس کے لیے کچھ شرائط ہیں۔۔۔

52:09) بدنظری کرنے کا گناہ۔۔۔

54:08) اللہ تعالیٰ پر اپنی جوانی فدا کرنے کاا نعام۔۔۔

55:09) کتا کلچر۔۔۔کتوں کی خدمت کرنا،کیا اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان کتوں کی خدمت کے لیے پیدا کیا ہوا ہے جو نجس ہیں؟جب اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے سے دُوری ہوگی تو پھر یہ ہی حال ہوگا۔۔۔

01:00:58) مولیٰ کی محبت لیلیٰ سے کیسے کم ہوسکتی ہے کہ لیلیٰ قبر میں ختم ہوگئی اور لاکھوں لیلائیں قبر میں ہیں۔ آج اگر قبر کھود کر دیکھو تو نہ مجنوں ملے گا نہ لیلیٰ۔ اس پر میرا شعر سن لو ؎ قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی ہاں مگر اہلِ دل ایسے خوش بخت ہیں جن سے اخترؔ مجھے راہِ مولیٰ ملی

01:02:13) اہل دل کون لوگ ہیں؟۔۔۔

01:04:53) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries