بعد ظہر مجلس۲۵     فروری   ۴ ۲۰۲ء     :رشد کے چار مفہوم        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجداختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

اَللّٰھُمَّ اَلْہِمْنِیْ رُشْدِیْ وَ اَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ ترجمہ:اے اﷲ! رُشد وہدایت کو مجھ پر الہام فرماتے رہیے اور میرے نفس کے شر سے مجھے بچالیجیے۔ حدیث اَللّٰھُمَّ اَلْہِمْنِیْ ...الخ کی اِلہامی تشریح آج میں رُشد کی تعریف بیان کروں گا، ان شاء اﷲ علماء کو وجد آجائے گا۔ رُشد کے چار مفہوم ہیں جو اﷲتعالیٰ نے مجھے عطا فرمائے ہیں، بخاری شریف کی تمام شروحات مثلاً فتح الباری، عمدۃ القاری وغیرہ دیکھ لو پھر اختر کی شرح دیکھو تب معلوم ہوگا کہ اﷲ تعالیٰ نے اختر کی زبان سے کیا کام لیا ہے۔ اَللّٰھُمَّ اَلْہِمْنِیْ رُشْدِیْ اے خدا! ہم کو رَاشِدُوْنَ میں داخل فرمائیے یعنی صاحبِ رُشد بنائیے اور صاحبِ رُشد (یعنی راہِ راست پر) کون لوگ ہیں؟ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں (سورۃُ الحجرات: اٰیۃ ۷) اور یہی رَاشِدُوْنَ کی تعریف ہے۔

تو صاحبِ رُشد وہ ہیںجن کے قلب میں ایمان محبوب ہوجائے وَ زَیَّنَہٗ اور مزین ہوجائے یعنی اس کی تحصیل دل میں لذیذ اور مرغوب ہوجائے اور دل کے ذرّے ذرّے میں رچ جائے، راسخ ہوجائے۔ محبوب ہونا اور مزین ہونا یہ دو نعمتیں ہیں حَبَّبَ اِلَیْکُمُ الْاِیْمَانَ وَ زَیَّنَہٗ فِیْ قُلُوْبِکُمْ یعنی اﷲ تعالیٰ دل میں ایمان کو پیارا بنادے اور اسے مزین کردے یعنی قلب میں مرغوب و لذیذ کردے۔ پس جب ایمان محبوب ہوگیا اور اتنا مرغوب ہوگیا کہ اس کی لذت دل کے ذرّے ذرّے میں داخل ہوگئی تو محبوب کی لذتِ مستزاد کا نام تزئین ہے مزین ہونا ہے یعنی اسے اتنا مزہ آنے لگے کہکَرَّہَ اِلَیْکُمُ الْکُفْرَ کفر سے کراہت پیدا ہوجائے وَ الْفُسُوْقَ گناہِ کبیرہ سے کراہت پیدا ہوجائے وَ الْعِصْیَانَ اور گناہِ صغیرہ سے بھی نفرت ہوجائے، مراد یہ ہے کہ اﷲ کی ہر نافرمانی سے سخت نفرت ہوجائے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries