فجر  مجلس۲۹     فروری   ۴ ۲۰۲ء     :ضرورتِ شیخ !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجداختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:32) صحبتِ صالحین کی اہمیت۔۔۔

04:33) ضرورت ِشیخ ارشاد فرمایا کہ جب تک نفس کوذلیل نہ کیاجائے،یہ سیدھا نہیں ہوتا،اور ذلت اپنے ہاتھ سے نہیں ہوتی،دوسرے کے ہاتھ سے ہوتی ہے،وہ شیخ ہے۔

05:11) ارشاد فرمایا کہ مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اپنے پیر کو حاکم ِمطلق سمجھو تاکہ اس کے فقیر بن کر فنائیت کی راہ سے اللہ کو پہچان سکو۔پیر کے ذریعہ ہی اللہ کی معرفت اور پہچان نصیب ہوتی ہے،جس طرح بغیر رہبر کوئی راستہ طے نہیں کرسکتا، اسی طرح بغیر شیخ ِکامل کے کوئی اللہ تک نہیں پہنچ سکتا۔پیر جو اللہ کا راستہ بتاتا ہے، یہ اس کی نظرِ عنایت ہوتی ہے اور پیر کی نظرِ عنایت اللہ کی نظرِ عنایت ہے،پیر کی نظر کا پھر جانا اللہ کی نظر کا پھر جانا ہے؎ خدمت او خدمت حق کردن است مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پیر کی خدمت کر نا گویا حق تعالیٰ کی محبت اور عظمت کا حق ادا کرنا ہے،کیونکہ پیر واسطہ ہے اللہ تک پہنچنے کا،اس لئے پیر کے ساتھ غلامی کا تعلق ہونا چاہیے نہ کہ دوستی اور ہمسری کا،غلامی ہے یہ دوستانہ نہیں ہے۔

09:20) اللہ تعالیٰ نے اُنہی کو چمکایا ہے جن کو شیخ کی ڈانٹ پڑی لیکن ڈانٹ مانگنی نہیں ہے۔۔۔

10:13) شیخ کی ناراضگی سے مریدِصادق کی کیا کیفیت ہونی چاہیے؟ (ایک صاحب پر حضرت والا دامت برکاتہم کچھ ناراض ہوئے،اس پر انہوں نے معافی نہ مانگی البتہ دل میں نادم تھے) ارشاد فرمایا کہ میرے تنبیہ کرنے کے باوجود انہوں نے اس وقت مجھ سے معافی نہیں مانگی،اظہار ِتأسف ضرور کیا،لیکن کوئی دل میں نادم ہو اور زبان سے اظہار ِندامت نہ کرے تو یہ خامی ہے۔ زبان کس لئے دی گئی ہے؟پیغمبر حضرت آدم u کے دل میں ندامت بہت تھی کہ آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے لیکن پھر رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَنَا کیوں کہلوایا گیا؟ اس لئے کہ زبان اسی لئے دی گئی ہے کہ دل کی بات کو لفظوں میں ظاہر بھی کرے۔

اگر شیخ کی ناراضگی کے بعد قلب پر اتنا اثر ہو کہ چاروں طرف سے موت آتی ہوئی معلوم ہو اور نیند نہ آئے اور زندگی تلخ ہو جائے تو سمجھ لو کہ شیخ کے قلب سے اس کے قلب کا صحیح رابطہ قائم ہے، ایسے ہی شخص کو فیض ہوتا ہے۔ اگر یہ بات نہ ہو تو دلیل ہے کہ اس کا رابطہ مرشد سے صحیح نہیں ہے،یہ قلتِ عظمت کی دلیل ہے۔ (اسی طرح ایک اور شخص کے بارے میں فرمایا کہ) اس کو میں نے جو بھی حکم دیا اس پر کبھی عمل نہ کیا،اس کے دل میں میری عظمت نہیں تھی، اور جس کے دل میں عظمت نہ ہو ایسے شخص کو کوئی خدمت سپرد نہیں کی جاسکتی۔ ان کو مجھ سے محبت بھی ہے، غلطی پر ندامت بھی ہے، اور معاف بھی میں نے کردیا لیکن معاف کردینا اَور بات ہے اور خدمت سپرد کرنا اَور بات ہے۔ان کو جو خدمت کا منصب دیا ہوا تھا، اس منصب کو واپس لیتا ہوں تا وقتیکہ پھر دل میں ان کو بحال کرنے کا تقاضا ہو۔

11:50) حکیم الامت کی ناراضگی پر خواجہ صاحب کی کیفیت۔۔۔

22:11) ارشاد فرمایا کہ ایک عالم تگڑے تھے،عالم بھی بہت اچھے تھے،مقرر بھی تھے اور مناظر بھی تھے۔تھانہ بھون میں بھنگیوں کی اسٹرائک(ہڑتال) ہوگئی تو خانقاہ کے بیت الخلاء صاف کرنے بھی کوئی بھنگی نہیں آیا، تو اُن عالم صاحب نے آدھی رات کو اُٹھ کر خانقاہ کے تمام بیت الخلاء خود صاف کئے،کمر پر رسی باندھی اور فجر نماز سے پہلے پہلے رات بھر جاگ کر سب صاف کردیا،صبح لوگوں نے دیکھا کہ بیت الخلاء بالکل صاف ہوگئے۔یہ تھے اللہ والے، انہوں نے اپنے کو کتنا مٹایا۔ لیکن ایک غلطی ان سے ہوگئی کہ اپنی ہی باتوں کو لکھتے تھے ’’فرمایا کہ‘‘،اپنے ملفوظات کو اس طرح لکھتے تھے’’ فرمایا کہ‘‘۔

انسان ہی سے غلطی ہوتی ہے،وہ کتاب کہیں کسی نے دیکھی تو حضرت کو دِکھائی گئی،حضرت نے بہت ڈانٹ لگائی،فرمایا کہ اس کو تلف کردو اور ان سے بات چیت بند کردی۔ان کو اپنی اس خطا پر شدید غم ہوا۔جب حضرت نے ان سے بول چال بند کردی تو انہوں نے کھانا پینا بند کردیا،مارے غم کے کچھ نہیں کھاتے تھے،صرف پان،تمباکو والا کھالیتے تھے،اس میں آدمی مجبور ہوتا ہے۔ لوگوں نے حضرت سے سفارش کی کہ انہوں نے کھانا کھانا چھوڑ دیا ہے،پھر کئی دن کے بعد حضرت نے ان کو معاف کیا۔معاف کرتے ہوئے حضرت نے ان کو امامت کے لئے آگے فرمایا اور اپنا عمامہ ان کے سر پر رکھا۔اللہ والے مہربان بھی بہت ہوتے ہیں، ہماری اصلاح کے لئے وہ نظر سے دور کرتے ہیں، دل سے پاس رکھتے ہیں۔

25:37) شیخ کی محبت اور شفقت کی طلب عبادت ہے اور بہت بڑی نعمت ہے۔ ہمیشہ شیخ کو خوش کرتے رہو، جس طرح سے بھی، اس کی خدمت سے، محبت سے، اس کا دل لے سکو لے لو اور اگر کبھی خطا ہوجائے تو اعتراف کرو کہ مجھ سے سخت نالائقی ہوئی، بے وقوفی ہوئی، پرلے درجہ کا امیر الحمقاء ہوں۔

26:58) مرید کا شیخ کے ساتھ تملق(خوشامد) بھی جائز ہے۔۔۔

27:25) شیخ کی محبت کو خدا سے مانگنا چاہیے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries