مرکزی بیان ۷ مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :تجسس، بدگمانی ، ٹو میں لگنااور اس کی اصلاح   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجداختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

12:53) بیان سے پہلے جناب مولانا عبدالکریم صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔

مجھے تو قرب کا عالم دیا ہے آہِ صحرا نے

سنا ہے خانقاہوں میں محبت کے ہیں مے خانے دیا کرتا ہے ساقی عاشقوں کو جام و پیمانے

خلافِ راہِ سنت جو بناکرتے ہیں مستانے وہ دیوانے بظاہر ہیں مگر اندر ہیں فرزانے

جو عارف ہیں وہ کس عالم میں رہتے ہیں خدا جانے بھلا جو غیرعارف ہے وہ ان کا رُتبہ کیا جانے

حسینوں کے اُجڑ جائیں گے جب جغرافیے اِک دن بتا ناداں کہا جائے گا اپنے دل کو بہلانے

جو یاد آتی ہے ان کی دل میں گھبراتا ہوں گلشن میں مجھے تو قرب کا عالم دیا ہے آہِ صحرا نے

جو زاہد عشق سے ناآشنا ہے پھر بھی وہ ناداں نہیں سمجھا ہے خود لیکن چلا ہے مجھ کو سمجھانے

کہاں تک ضبط بے تابی کہاں تک پاسِ بدنامی کیا مجبور اظہارِ بیاں پر خوف فروانے

نہ کر تحقیر اے زاہد خدا کے دردمندوں کی مقام دردِ دل کو بے خبر تو آہ کیا جانے

نہیں ہے زندگی میں جس کی کوئی داستاں غم کی وہ اہلِ غم کے قربِ خستگی کو آہ کیا جانے

وہی کرتے ہیں ان کے عاشقوں پر تبصرے اخترؔ جو ظالم دردِ الفت سے ہوا کرتے ہیں بیگانے

12:54) حضرت مفتی فرحان فیروز صاحب دامت برکاتہم نے بیان شروع کیا اور حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب الہامات ِ ربّانی سے رمضان المبارک سے متعلق مضمون پڑھا۔۔۔

23:03) حضرت والادامت برکاتہم نے بیان شروع کیا۔۔۔خطبہ اور قرآن ِ پاک کی آیت تلاوت کی ان اولیاء ہ الا المتقون ،گناہ کرنے سے عبادت کا نور چلا جاتا ہےاور توبہ کرنے سے واپس بھی آجاتا ہے۔۔۔

29:05) کچھ چیزیں ایسی ہیں جوکہ تمام انوارات کو ختم کردیتی ہیں۔۔۔

30:45) تجسس اورٹو سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات پڑھے۔۔۔

36:37) بدگمانی حسد وغیرہ کا علاج۔۔۔

40:19) تجسس ٹو اور دوسروں کے عیبوں کو دیکھنا۔۔۔

45:38) عیب جوئی اور عیب گوئی کرنا۔۔۔

49:36) عُجب ،تکبّر ،خودبینی اور بدگمانی۔۔۔

01:16:01) علم دین کب کارآمد ہوتا ہے اور اخلاص کب اصل اخلاص بنتا ہے۔۔

01:16:35) اخلاص کا کب پتا چلتا ہے۔۔

01:17:28) عیب جوئی اور عیب گوئی کا مشغلہ بنایا ہوا ملفوظ حضرت تھانوی رحمہ اللہ

01:19:27) عیب جوئی اور عیب گوئی میں شغول زیادہ تر کون لوگ ہوتے ہیں۔۔

01:20:18) ہر وقت دوسروں کی شکایت لگانا اور ہر وقت کٹ کٹ لگا کر رکھنا شیخ سے بھی پیر بھائیوں کا دل صاف رکھیں۔۔

01:27:10) شیخ سے ملنے نہیں دینا اور احباب کو دور کرنا۔۔

01:27:51) لوگوں کو شیخ سے دور مت کرو اُن کو ڈر ہوتا ہے اُن کا ڈر دور کرنا چاہیے۔۔

01:40:36) بچوں کو مسجد یا بیان میں لانا تو اُن والدین کو اہم نصیحت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries