عصر  مجلس  ۱۶      مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :دنیا کی حقیقت     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:40) یقین اور امید

06:42) دنیا کی حقیقت پر رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت سے ایک حدیث پاک بیان ہوئی۔۔ حضرت مستوردبن شدادرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے فرماتے تھے خدا کی قسم دنیا آخرت کے مقابلے میں ایسی ہے جیسے کہ کوئی شخص دریامیں انگلی ڈالے اور پھر دیکھے کہ انگلی کیا چیز لے کر واپس ہوئی ۔(یعنی پانی کا کتنا حصہ انگلی میں لگا)

12:50) مخلوط ماحول کا آج رواج بہت بڑھ رہا ہے ہر جگہ لڑکیوں کو رکھ رہے ہیں اور مردوں کا نکال رہے ہیں بے حیائی کا طوفان برپا ہے۔۔

14:32) تشریحـ: یہ مثال محض سمجھانے کے لیے ہے کہ دنیا آخرت کے مقابلے میں کس قدر بے وقعت ہے ورنہ حقیقت کے اعتبار سے دنیا کی اتنی بھی وقعت اور قیمت اور نسبت آخرت کے مقابلےمیں نہیں ہے جتنا کہ انگلی کو دریا میں ڈال کر نکالنے کے بعدپانی کی تری کو دریا سے ہے۔پس اس مثال کا مقصود تفہیم کو آسان کرناہے۔ورنہ دنیا متناہی محدود کو آخرت غیر متناہی غیر محدود سے کیانسبت پس دنیا کی نعمت پرنہ مغرور ہو اور نہ یہاں کی تکلیف کا شکوہ کرے اور کہے جیسا کہ فرمایا آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ََََِاَللّھُمَّ لَا عَیْشَ اِلَّاعَیْشُ الْاٰخِرَۃِ یہ کلمہ آپ نے دو مرتبہ فرمایا ایک دفعہ یوم احزاب میں اور دوسری دفعہ حجۃ الوداع پر

15:32) اچھے کپڑے پہننا تکبر نہیں اللہ تعالی جمیل ہیں اور جمال کو پسند فرماتے ہیں۔۔

17:03) شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کی کتاب فضائل رمضان سے کچھ حصہ پڑھا گیا

21:02) ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے کی فضیلت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries