عصر مجلس   ۲۲        مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :وارثت تقسیم نہ کرنا         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:22) دُنیا نام ہے اللہ تعالیٰ سے دور ہونے کا۔۔۔

02:23) قرآنِ پاک کی تصحیح کی فکر رکھنی چاہیے۔۔۔

09:14) وراثت تقسیم نہ کرنا۔۔۔

24:23) رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت حضرت ابو ہریر ہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ارشاد فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ انسا ن اپنے مال کو فخر سے کہتاہے کہ میرا مال میرا مال اور حقیقت یہ ہے کہ اس کا مال اس کے جمع شدہ مال سے صرف تین چیزیں ہیں ایک تو جو اس نے کھالیا اور ختم ہو کردیا۔دوسرے وہ جو اس نے پہن لیا اور پرانا کرکے پھاڑدیا اورتیسرے وہ جو خدا کی راہ میں خرچ کیااور ذخیرۂ آخرت بنالیا۔ ان تینوں چیزوں کے علاوہ جو مال اس کا ہے وہ دوسروں کے چھوڑنے والا ہے وہ اس کو نہیں ہے۔ تشریح: اس حدیث شریف سے دنیا کی حقیقت کو خوب سمجھ لینا چاہیے کہ ہم جس کو اپنامال سمجھتے ہیں وہ صرف تین چیزیں ہیں پھر دوسروں کے لیے چھوڑنے کے لیے کیوں آخرت تباہ کریں۔ ایک بزرگ کاارشاد ہے کہ اولا د کی فکر میں اپنی آخرت تباہ نہ کرے اور نہ دل کومشوش اورفکر مند کرے کیونکہ اولاد اگرنیک ہے تو خدا خود ان کی مدد کرے گا اوراگر بری ہے تو اس کی برائی میں اپنے کمائے ہوئے مال سے کیوں مدد کریں کہ مرنے کے بعد بھی گناہ ملے۔

25:45) زندگی میں تقسیم ِمیراث سے متعلق ایک خاص نصیحت۔۔۔

دورانیہ 30:59

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries