عصر مجلس ۲۳ مارچ ۴ ۲۰۲ء :اس ماہ مبارک میں معاصی کو ترک کرنا چاہیے ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم 03:34) امرد لڑکوں سے احتیاط پر نصیحت۔۔ 04:10) اللہ والی محبت سے عرش کا سایہ ملے گا۔۔ 04:24) رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت سے آج آٹھویں حدیث پاک بیان ہوئی حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ارشادفرمایا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ میت کے ساتھ قبرستان تین چیزیں جاتی ہیں اس کے اہل و عیال اوراس کا مال اوراس کے اعمال ،دو چیزیں تو واپس آجاتی ہیں اہل و عیال اورمال اورصرف اعمال اس کے ساتھ باقی رہ جاتے ہیں مال سے مراد غلام ،لونڈی اور تکفین و تدفین کے لوازم ہیں ۔ 14:17) رمضان سے متعلق ملفوظات بیان ہوئے۔۔ رمضان میں گناہ کا وبال بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔۔ 17:20) رمضان میں اندھے گونگھے اور بہرے بن جائیں۔۔ 18:01) اس ماہ مبارک میں معاصی کو ترک کرنا چاہیے۔۔ | ||