فجر  مجلس  ۳۰           مارچ    ۴ ۲۰۲ء     :بدنظری سے  انسان اللہ سے بالکل دور ہو جاتا ہے                    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہربلاک 12 کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:57) جتنا مال قیمتی ہوتا ہے اس کی حفاظت بھی اسی طرح کی جاتی ہے تو جس کے دل میں اللہ کی محبت ہوتی ہے تو پھر وہ ہر ہر اعضاء کی حفاظت کرتا ہے۔۔۔

03:58) حُسن کبھی برائے عذاب ہوتاہے نظر کی حفاظت سے متعلق اہم نصیحت۔۔۔

06:18) نامحرم کو دیکھنے سے ملے گا کچھ بھی نہیں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی ایک شخص کو نصیحت۔۔۔

10:30) ہر نشہ چھوڑنا آسان ہے لیکن موبائل کو چھوڑنا آسان نہیں۔۔۔

15:03) خاموش تبلیغ دل کو چیر دیتی ہے۔۔۔

19:59) بدنظری ایسا مرض ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ سے بالکل دُور ہوجاتا ہے۔۔۔

23:37) نفس ہمارا بڑا دشمن ہے۔۔۔

25:15) ارشاداتِ دردِ دل جو دشوار کرلو تو دشواریاں ہیں بد نظری سے راہِ سلوک نہایت دشوار ہوجاتی ہے کیونکہ لعنت کا مورد ہے۔ لعنتی آدمی کا راستہ آسان کے بجائے دشوار ہوگا، وہ کیسے اﷲ تک پہنچے گا؟ بدنظری آنکھوں کا زِنا ہے۔ بخاری شریف کی حدیث ہے: {زِنَا الْعَیْنِ النَّظَرُ} (صحیحُ البخاری، کتابُ الاستیذان، باب زنا الجوارح دون الفرج،ج:۲، ص:۹۲۲)

اور زِنا کرکے کوئی اﷲ کا راستہ طے کرسکتا ہے؟ اﷲ تک پہنچ سکتا ہے؟ آنکھوں کا زانی اﷲ کا ولی ہوسکتا ہے؟ تو آنکھوں کے زِنا سے مکمل طور پر بچو۔ دانت پیس لو۔ گھر سے جب نکلو تو نفس سے کہو کہ خبردار! اگر حسینوں کو دیکھا تو گردن مروڑ دوں گا۔ دیکھیے آنکھوں پر جو اﷲ نے پردہ دیا ہے یہ محتاجِ سوئچ نہیں کہ پہلے سوئچ دبائیں پھر پردہ گرے گا۔ آنکھوں کا پردہ آٹومیٹک ہے، خود آنکھوں پر گرا دیجیے۔ اﷲ تعالیٰ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ ہیں۔ نگاہ بچانے کو آسان کردیا۔

31:17) حُسن کبھی برائے عذاب ہوتا ہے کچھ واقعات۔۔۔

45:15) اسی طرح لڑکوں کو خصوصاً جن لڑکوں میں حسن ہو اگر چہ ان کے کچھ بال ڈاڑھی کے نکل آئیں تب بھی نہ دیکھو۔ مولانا رومی کے زمانہ میں اگر دو چار بال نکل آتے تھے تو کشش ختم ہوجاتی تھی لیکن یہ زمانہ ایسا ہے کہ ایک ہزار بال کے باوجود لوگوں کو کشش معلوم ہوتی ہے۔ غرض اگر چہرہ پر کشش ہے، نمک ہے تو اس سے بچنا واجب ہے۔ تو لڑکے، لڑکیاں، عورتیں کیسی بھی ہوں ان سے بچنا چاہیے، چاہے بالکل مکروہ شکل ہو۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries