عشاء مجلس ۱۱ دسمبر ۲۴ء:غم دکھ پریشانی کیوں آتی ہیں ؟ | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم دورانیہ 01:08:52 01:07) حضرت گنگوہی رحمہ اللہ کا ملفوظ تین کتابیں البیلی (۱) قرآن شریف (۲) بخاری شریف (۳) مثنوی شریف 01:40) اللہ کی معافی کے دریا کی طاقت! 01:56) ہر سمعنا قبول نہیں سمعنا وہ قبول ہے جس کے ساتھ اطعنا بھی ہو! 03:38) یہاں الحمدللہ علم کی روشنی ہے! علماء اور مفتیان کرام کے گھیرے میں رہتے ہیں! 05:22) ایک مٹھی داڑھی تینوں طرف سے رکھنا 06:33) سنت کی کتاب’’ پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنتیں ‘‘ کی تعلیم مفتی انوار صاحب نے کی! کپڑا پہننے اور اتارنے کی سنتیں ، 08:55) سنتوں کی فکر نہیں ہے! 11:15) جس سے بھی اللہ نے دین کے کسی بھی شعبے میں کام لیا ہے اس کا کوئی نہ کوئی شیخ اور مربی اور بڑا ہوگا ! جس سے اس نے اصلاح کروائی ہو! ایمان اخلاص اور تقویٰ 17:58) درد ِ دل سے کیا مراد ہے؟ 19:25) ہم مفتی صاحب سے نہیں پوچھتے ! 20:10) جب شیخ الحدیث بولا جاتا ہے تو فوراً ذہن میں حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کا نام مبارک آتا ہے! 21:02) دین کی بات پر خوش ہونا چاہیے! 24:06) کسی کو یوں کہنا کہ تمہارے گناہ کی وجہ سے یہ تکلیف تمہیں آرہی ہے! اس پر تنبیہ اور نصیحت! 27:14) دنیا میں نیچے والوں کو دیکھو اور دین میں اوپر والوں کو دیکھو! 32:26) بچوں کو پیار و شفقت چاہیے!۔۔صبر نہیں کرتے! 33:04) غم دکھ کیوں آتے ہیں!۔۔۔ حضرت عارفی رحمہ اللہ کا خط حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے نام ، اس کے جواب نے زندگی بدل دی! 34:29) صدقہ بری موت سے بچاتا ہے! 36:02) مصطفیٰ بھائی نے حضرت والا کے اشعار سنائے! 40:51) اللہ تعالیٰ کے تکوینی انتظام ہیں جو یہ پریشانیاں آتی ہیں اس میں کئی اللہ کی حکمتیں ہیں! 42:45) والدین کے حقوق کون سے اسکول کالج میں سکھائے جاتے ہیں! 43:11) ہر مشکل میں اللہ سے مانگیں ، اللہ کو راضی کریں! ۔۔۔ دل میں اللہ کی محبت اترے تو کام بن جائے! ابھی صرف منہ پر محبت ہے! ظاہری گناہ بھی چھوڑ دو ، باطنی گناہ بھی چھوڑ دو! 47:26) ماسی سے بھی احتیاط کا حکم ہے! 49:49) اللہ کی رضا جنت پر مقدم ہے! حدیث شریف کا مفہوم! 50:15) نصیحت : جو لوگ جلد ترقی چاہتے ہیں لیکن محنت نہیں کرتے ! 54:29) اگر ساری دنیا مل جائے اور اگر اللہ ناراض ہے تو حضرت والافرماتے تھے کہ اس سے بڑا کوئی یتیم نہیں! 56:52) نفس کی حرام خواہشات کا جب تک خون نہیں ہوگا اللہ کی محبت نہیں ملے گی! 01:01:05) اللہ کی راہ میں خرچ کرنے فضائل اور انعامات! اللہ والا کنجوس نہیں ہوتا! مفہوم حدیث : اے بلال! اللہ کے راستے میں خرچ کر اور عرش والے مولیٰ سے یہ فکر نہ کر کہ مال ختم ہوجائے گا! 01:06:06) اپنی مغفرت کی دعا بھی کرنی چاہیے!!! | ||