عشاء مجلس ۲۳ دسمبر ۲۴ء:اللہ کے عشق و معرفت کے مضامین ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی بیان:*عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* *دورانیہ 58 منٹ * *::::تفصیلات:::* 00:38) ہم کسی کو حقیر نہیں سمجھ سکتے! گنہگار سے نفرت حرام ہے،ہمیں گناہ سے نفرت کرنی ہے! 01:47) حضرت مولانا فضل رحمٰن گنج مراد آبادی صاحب کی شانِ استغناء، انگریز نے حضرت سے نصیحت مانگی,! 03:48) مدرسہ عظیم الشان نعمت ہیں! حدیث شریف کا مفہوم : جو ہمارے علماء کا اکرام نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں! 06:16) حرام غذا کا اثر ہوتا ہے! 06:28) گناہ کے معاف ہونے کی توبہ کی چار شرطیں! 09:36) جلدی اللہ والا بننے کی خواہش تو اچھی ہے لیکن آہستہ آہستہ روحانی بلوغت ملتی ہے! جیسے بچہ آہستہ آہستہ بڑا ہوتا ہے! 16:24) جیسی صحبت ہوگی ہم ویسے ہوجائیں گے!۔۔بری صحبت کا اثر ! حضرت حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے وعظ سے ایک واقعہ بتایا! ۔ 17:33) نور والوں سے نور ملتا ہے، نار والوں سے نار ملے گا! 21:20) توبہ بہت آسان ہے!۔۔۔ نفس کی حرام ڈیمانڈ پوری نہیں کرنی! 24:35) مفتی انوار صاحب نے پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنتوں سے تعلیم فرمائی! 28:51) اہل اللہ کی صحبت ہزار نوافل سے بڑھ کر ہے! 31:04) دین کا ایک مسئلہ سیکھ لینے کے فضائل! 31:40) شیطان نے کتنے سال عبادت کی لیکن کام نہیں بنا! کیونکہ عاشق نہ تھا,!۔۔۔ شیطان کا کام مردودیت میں ڈالنا ہے! 34:43) صحبت کی اہمیت کو ایک بہترین مثال سے سمجھایا! 36:12) ہماری خوشیاں اللہ کے ہاتھ میں ہیں! لوگوں کی وجہ سے اللہ کو ناراض کیا ہوا ہے! 39:00) بڑوں کے احترام کے حقوق 45:25) حسین کو معبود بنایا ہے! : أفرأيت من اتخذ إلهه هواه 47:02) اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں! 47:39) شیخ مقصود نہیں ! ذریعہ ہے! اللہ مقصود ہے! لیکن شیخ کا احسان ہے۱ 49:48) حسن مجازی کی فنائیت ! بڑھاپے میں کیا ہوگا,! 52:06) مرید کی سعادت ہے کہ شیخ کا نام لیا کرے! | ||