مرکزی بیان یکم مئی ۲۵ء:ناشکری کا مرض اور اس کی اصلاح ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم 05:23) بیان شروع ہوا۔۔۔اشعار سے متعلق نصیحت کہ اشعارپڑھنے اورسننے کے لیے کچھ شرائط ہیں جن کا لحاظ رکھنا بہت ضروری ہے!شوق پوار کرنے کا نام دین نہیں ہے! 05:24) چارقسم کی تعریفیں!سب تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں! 07:45) مدرسہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اُستادحضرت مولانا مفتی محمد یوسف عباس صاحب دامت برکاتہم نے اپنے شیخ کی محبت میں اشعار پڑھے! 21:37) اللہ تعالیٰ سے دُور ہونے کا شارٹ کٹ نسخہ تکبّر ہے اور باقی غصہ،غیبت وغیرہ یہ سب تکبّر کی شاخیں ہیں اس لیے تکبّر کا علاج کرائیں! 26:54) بدگمانی اللہ تعالیٰ سے دُور کرتی ہے اور بدگمانی بھی تکبّر کی شاخ ہے! 32:31) بدگمانی پر نصیحت!جو بھی محروم ہوا ہے بدگمانی کی وجہ سے محروم ہوا ہے! 43:13) بیان کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر نصیحت! 48:46) عورتوں کا بازاروں میں جانا اس میں کتنی برائیاں ہیں! | ||