اتواریکم جون   ۲۵ء:کوئی پریشانی ہو اللہ کے حوالے کر کے مطمئن ہو جاؤ  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

13:52) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی

22:55) شیخ کا دل کیسے جیتا جائے اس پر حضرت شیخ کا اپنا ایک واقعہ۔۔

27:51) شیخ روحانی پرورش کرتا ہے۔۔

52:01) جو اس سلسلے میں داخل ہوگا تو اُس کو یہ انعام ملیں گے دل کا سلوک رزق کی کشادگی خاتمہ ایمان

56:44) دعا کے بارے میں مضمون بیان ہوا۔۔

01:12:08) ایک ہے تجویذ اور ایک ہے تفویض دونوں میں فرق ہے۔۔

01:12:45) مصیبت میں دعا مانگنے کا مزہ ارشاد فرمایا کہ سید الطائفہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ دعا کا مزہ بھی جب آتا ہے جب دل پر کوئی مصیبت ہو، اسباب کے پردے جل چکے ہوں اور تدبیر کے ناخن گِھس چکے ہوں۔اس پر میری مثنوی اردو کے کچھ اشعار سنئے؎ ناخن ِتدبیر گھِس جانے کے بعد پردۂ اسباب جل جانے کے بعد بس تری جانب ہے اب میری نگاہ ناؤ میری پار ہو میرے الٰہ گر تُو چاہے پاک ہو مجھ سا پلید فضل سے تیرے نہیں کچھ بھی بعید جس کو تیری راہ سے جو بھی ملا وہ ترے دستِ کرم سے ہی ملا

01:15:45) کوئی پریشانی ہو، اللہ کے حوالے کر کے مطمئن ہو جائو

01:19:58) ارشاد فرمایا کہ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی پریشانی میں مبتلا ہو،خواہ بیماری ہو یا روزی کی کمی ہو،تجارت میں نقصان ہو رہا ہو، یا کوئی دشمن پیچھے لگ گیا ہو،ہر پریشانی کا علاج،ہر قسم کے دُکھ کا علاج یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے رجوع کرے،اللہ کے حوالے کردو،اور جیسے حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمہ اللہ سے حکیم الامت رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مومن کا اعتقاد جب مقدر پر ہے تو اسے مکدر ہونے کی کیا ضرورت ہے؟بس اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر راضی رہے۔

01:20:34) آنے والی کس سے ٹالی جائے گی جان ٹھہری جانے والی جائے گی پھول کیا ڈالو گے تربت پر مری خاک بھی تم سے نہ ڈالی جائے گی

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries