بعدعشاء ۶     جون   ۲۵ء:اشک ندامت کی کرامت     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:18) قربانی کا بڑا اجر وثواب ہے اس لیے جس پر واجب ہو وہ اس کی ادائیگی کی فکر کرے اور خواتین کے پاس اگر زیور ہے اور پیسے نہیں ہیں تو زیور بیچ کرقربانی کریں!

06:19) بڑےہی مبارک دن ہیں خاص کر آٹھ نو اور دس ذی الحجہ کا دن ،ان دنوں میں جس قدر ہوعبادت کریں اور گناہوں سے بچیں!

09:43) رسم اوربدعات۔۔۔یہ سب چیزیں اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والی ہیں!

12:55) عید کے موقعے پر مخلوط دعوتیں۔۔۔اللہ تعالیٰ کی حدود کو مت توڑیں!

25:50) اشکِ ندامت کی کرامت: ارشاد فرمایا کہ جب آسمان پر ابر چھا جاتا ہے اور پانی سے بھاری ہوکر ابر برس جاتا ہے تو ہوائیں بادلوں کو اڑالے جاتی ہیں اور آسمان صاف ہوجاتا ہے۔ اسی طرح گناہوں سے قلب کے آسمان پرابر معصیت چھاجاتا ہے لیکن جب آنکھیں ندامت کے آنسو برساتی ہیں تو رحمت کی ہوائیں ان بادلوں کو اڑا کر دل کے آسمان کو بے غبار کردیتی ہیں اور نور نسبت کا آفتاب قلب میں روشن ہوجاتا ہے جو ابر ِمعصیت سے چھپ گیا تھا۔

32:40) توبہ کا ایک طریقۂ دعا ارشاد فرمایا کہ اگر گناہ ہوجائے تو ندامت کے ساتھ یوں دعا کرے : (۱)…… اے مالک مجھے معاف فرمادیجیے اور مجھ پر عذاب نازل نہ فرمائیے۔ (۲)……اے مالک اپنی دی ہوئی نعمتوں کو بہ سبب میری شامت اعمال مجھ سے نہ چھینئے۔ (۳)…… اے مالک اپنی آئندہ کی عطائوں کو بہ سبب میری شامت اعمال نہ روکیے۔

36:06) قربِ عبادت اور قربِ ندامت ارشاد فرمایا کہ بعض نعمت بعضوں کے لیے خاص ہے۔ عبادت مشترک ہے ملائکہ میں اور ہم لوگوں میں، وہ بھی عبادت کرتے ہیں اور ہم بھی عبادت کرتے ہیں مگر استغفار و توبہ اور ندامت کا لطف ہمارے ساتھ خاص ہے، فرشتے استغفار اور توبہ و ندامت نہیں جانتے۔ کیوں؟ اس لیے کہ ان سے خطا نہیں ہوتی، تو توبہ کرنے میں اور معافی مانگنے میں جو مزہ انسانوں کو ملتا ہے وہ فرشتوں کو نہیں ملتا۔۔۔

دورانیہ 40:28

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries