بعدعشاء ۷     جون   ۲۵ء:استغفار و توبہ بہت بڑی نعمت ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:22) اگرپہاڑ جتنے بھی گناہ ہوں تو اللہ تعالیٰ معاف کردیتے ہیں!

03:23) ایک سانس اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنا دوزخ سے کم نہیں!

03:25) ہمارے گناہ کتنی بھی اکثریت میں ہوجائیں اللہ تعالیٰ کی معافی کے سامنے کچھ بھی نہیں!

08:01) ہر شخص کو اللہ والا بننا فرض ہے!

19:49) توبہ اور استغفار کا دروازہ اﷲ نے نہ رکھا ہوتا تو شاید ہی کسی انسان کا سوائے انبیاء علیہم السلام کے جنت میں جانا آسان ہوتا۔ اس لئے استغفار اور توبہ بہت بڑی نعمت ہے اور اس کی لذت عبادت سے زیادہ ہے۔

26:33) قرآن ِ پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھناسیکھیں!

36:19) عبادت میں عجب و کبر ہوسکتا ہے، عبادت تو شیطان نے بھی بہت کی تھی مگر ندامت سے محروم رہا، عبادت میں وہ ہمارے ساتھ شریک ہے مگر ندامت میں ہمار ے ساتھ شریک نہیں اس لیے ندامت ہمیں شیطان سے ممتاز کرتی ہے اور باوفا قرار دیتی ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے ہم لوگوں کو اپنی رحمت سے ندامت اور استغفار و توبہ کی دولت بھی نصیب فرمائی جو ہمارے ساتھ خاص ہے۔ اس لیے عرض کرتا ہوں کہ توبہ اور معافی مانگنے کی لذت تمام عبادتوں سے اَلَذ ہے اور اﷲ کو محبوب ہے۔۔۔

دورانیہ 43:24 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries