مرکزی بیان  ۵  جون   ۲۵ء:ان ذوالحجہ کے دنوں کی قدر کر لیں      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِاختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

10:14) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت سید عشرت جمیل میر صاحب رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے! ایک بارحضرت مرشدی دامت برکاتہم نےاحقرسے فرمایاکہ کہو توتجھےخلافت دے دوں۔ احقر نے عرض کیا کہ حضرت میں اس کا اہل نہیں آپ مجھے اپنے قدموں ہی میں پڑا رہنے دیجئے۔ اس وقت یہ اشعار موزوں ہوئے جن کو حضرت والا نے بہت پسند فرمایااور مختلف اوقات میں کئی بار سنا۔ (احقر میر عفا اللہ عنہ) (مدینہ منورہ۔ ۶؍ رجب المرجب ۱۴۲۴؁ھ، ۳؍ ستمبر ۲۰۰۳؁ء، بروز بدھ)

پردہ عیبوں کا مرے، مجھ پہ پڑا رہنے دے خود مجھے میری نگاہوں سے گرا رہنے دے

تیری آغوشِ محبت ہے مری جائے پناہ خار کو پھول کے دامن میں چھپا رہنے دے

کیا کروں گا میں بھلا تاج سروں کا بن کر اپنے قدموں ہی میں بس مجھ کو پڑا رہنے دے

تا ابد رہنے دے گمنام مرے آقا مجھے مگر اک لمحہ کو خود سے نہ جُدا رہنے دے

نہ رہائی دے کبھی اپنی محبت سے مجھے اپنی زنجیرِ غلامی میں بندھا رہنے دے

نہیں منظور بقا تجھ سے الگ ہو کے مجھے اپنی ہی ذات میں بس مجھ کو فنا رہنے دے

کُھل گئے معنیٰ جو اِس کے تو ہنسے گی دنیا آہ! اِس حرفِ غلط کو تُو مٹا رہنے دے

کہاں پیدا ہوا، کب مر گیا، کب زندہ رہا مجھ کو بے نام و نشاں بارِ خدا رہنے دے

میرے عیبوں کو نہ مخلوق پہ کر فاش خُدا دامنِ عفو میں بس مجھ کو چُھپا رہنے دے

اپنی رحمت سے کبھی دور نہ فرما یارب درِ مرشد سدا عشرتؔ پہ کُھلا رہنے دے

10:14) بیان کاآغاز ہوا:خطبہ۔۔۔زندگی کس طرح تیزی سے گزررہی ہے۔۔۔جو وقت گزرر ہا ہے اس کو قیمتی بنائیں گناہوں سے بچیں تقویٰ والی زندگی گزاریں!

21:00) زبانوں اور رنگوں کا فرق یہ اللہ تعالیٰ کی نشانی ہے!۔۔۔

23:38) اللہ کا عشق کسی زبان کا محتاج نہیں ہے!

28:42) سوتیلے ماں باپ کے احسانات کو بھی مت بُھولیں!

31:09) اللہ تعالیٰ کی حکمتوں کو تلاش مت کرو:اولا دسے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ بیان ہوا!

39:40) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے اور ملفوظات بیان ہوئے!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries