جمعہ بیان ۲۷   جون   ۲۵ء:گھریلوں جھگڑوں اور پریشانیوں کا حل   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

16:06) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے!

منقبتِ صحابہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہم اجمعین ’’ نبی کے چہرۂ انور پہ جلوہ ہائے ربانی‘‘

جنہوں نے مال و زر بھی آبرو بھی جان بھی دے دی کوئی جانے گا کیا ان کا مقامِ کیفِ احسانی

ہمیشہ ہر صحابی راہِ سنت کا تھا شیدائی وہ دیوانے تھے لیکن خاک پا تھی ان کی فرزانی

یہ کیسا معجزہ تھا دوستو! شانِ رسالت کا شتربانوں کو بخشے جس نے آدابِ جہانبانی

خدا ان سے ہے راضی اور وہ رب سے ہوئے راضی شہادت اس حقیقت پر ہیں خود آیاتِ قرآنی

بھلا غیرِ صحابی پا سکے گا مرتبہ اُن کا کہ ہے منصوص اُن پر رحمت حق فضلِ رحمانی

صحابہ کی محبت کو بھی ہم ایمان سمجھتے ہیں کہ اُن کے دم سے اُمت کو ملی تعلیمِ قرآنی

صحابہ کی حیاتِ باوفا تاریخ ایماں ہے جو اخترؔ دے رہی ہے رات دن پیغامِ ایمانی

16:11) اُحد کے یہ دامن میں خونِ شہیداں سبق دے رہا ہے وفائے مدینہ نشانی ہے اسلام کی عظمتوں کی صحابہ کے قدموں سے خاکِ مدینہ وفاداریوں پر صحابہؓ کی اخترؔ ہے تاریخ روشن یہ شہرِ مدینہ

17:51) بیان سے پہلے ایک صاحب نوافل پڑھ رہے تھے اور زوال کا وقت تھا اس پر نصیحت کی کہ وقت دیکھنا چاہیے اور دین کی بات بھی چل رہی ہوتو اس وقت نوافل نہیں پڑھنے چاہیے !

21:54) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔خطبہ۔۔۔فضائل سے زیادہ مسائل معلوم کرنے چاہیے!

29:22) اخلاص بھی وہ قبول ہے جو سنت کے مطابق ہو!

37:22) علماء ہمارے محسن ہیں!

42:44) جھوٹ بولنا گناہِ کبیرہ ہے:جھوٹ معاشرہ کو تباہ وبرباد کرتا ہے!

52:32) نقل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کرنی ہے!

59:22) گھریلو جھگڑوں اور پریشانیوں کا حل:اصل زندگی کون سی ہے؟

01:12:20) بیویوں کی خطاؤں کو معاف کرواور ان کے ساتھ حُسنِ سلوک سے پیش آؤ!

دورانیہ 1:19:57

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries