اتوار مجلس   ۲۹    جون   ۲۵ء:غیبت کا سنگین جرم  اور بچنے کا راستہ      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

13:07) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

22:26) شیطان مایوس کرتا ہے کہ اللہ والا نہیں بن سکتا۔۔

25:17) چین سکون اطمینا صرف اللہ تعالی کی یاد میں ہے۔۔

41:57) غیبت سے بچنے پر نصیحت۔۔

52:47) گھریلو لڑائی جھگڑوں کا حل؟

54:49) قلم کی غیبت زبان کی غیبت سے زیادہ خطرناک ہے۔۔

01:06:21) حرام عشق سے توبہ کرلیں ورنہ پچھتاوا ہوگا۔۔

01:11:32) ٹخنہ چھپا گناہ ہے۔لیکن دینی شعار کے بارے میں زبان م ت کھولیں،،

01:18:11) علامہ آلوسیؒ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ولایت کی تفسیر یُخْرِجُھُمْ سے ہے یعنی حق تعالیٰ شانہٗ جس کو اپنا ولی بناتے ہیں اس کو اندھیرے سے نور کی طرف نکالتے رہتے ہیں۔ مضارع کے صیغے سے یہ انعام عطا فرمایا ہے جس میں خاصیت تجدد استمراری کی ہے۔ ایسے حالات کو ایک بزرگ فرماتے ہیں ؎ ہم نے طے کیں اس طرح سے منزلیں

01:21:37) یعنی حق تعالیٰ شانہ اپنے دوستوں کو توفیق توبہ سے پاک فرماتے رہتے ہیں اور دوسری آیت میں ارشاد ہے: وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰيٰتِنَآ اَنْ اَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْر اے موسیٰ اپنی قوم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لائو۔ حضرت حکیم الامت تھانوی تحریر فرماتے ہیں کہ ایک مقام پر حق تعالیٰ شانہ نے تاریکیوں سے نکالنے کی نسبت اپنی طرف فرمائی اور اس آیت میں حضرت موسی علیہ السلام کی طرف فرمائی

01:23:12) اِسْنَادُ الْاِخْرَاجِ اِلَی النَّبِیِّ مَعَ کَوْنِ الْمُخْرِجِ الْحَقِیْقِیِّ ھُوَ اللہُ تَعَالٰی ھٰذَآ اَقْوٰی دَلِیْلٍ عَلٰٓی اَنَّ لِلشَّیْخِ مَدْخَلًا عَظِیْمًا فِیْ تَکْمِیْلِ الْمُرِیْدِ (بیانُ القران: مسائل السلوک، سورۃ ابراہیم) باوجود اس کے کہ مخرجِ حقیقی اللہ تعالیٰ ہے پھر اخراج کی نسبت نبی کی طرف کرنا قوی دلیل ہے اس بات کی کہ تکمیل مرید میں شیخ کو عظیم دخل ہے۔  

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries