جمعہ بیان   ۴     جولائی    ۲۵ء:اللہ کے عاشقوں کی نشانیاں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

11:42) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے!

اب عشق میں ان کی خاطر ہم آنکھوں سے لہو برسائیں گے

جب دل سے انہیں ہم چاہیں گے وہ خود ہی کرم فرمائیں گے

آتا ہے مجھے نالوں میں مزہ،اے زاہدِ ناداں طنز نہ کر

جب عشق ہے ان کا دل میں مرے پھر کیوں نہ مجھے تڑپائیں گے

جائیں گی کبھی آہیں دل کی، بالائے فلک تا عرشِ بریں

یہ دردِ محبت کے نالے کچھ رنگ تو اپنا لائیں گے

جب شمع محبت دل میں لئے محفل میں ہو کوئی صاحبِ ضو

پھر عشقِ خدا کے پروانے خود اُڑ کے وہاں آجائیں گے

تم لاش کو میری غسل نہ دو ،بس خون میں لتھڑی رہنے دو

کل خونِ شہادت میں لتھڑا یہ جسم انہیں دکھلائیں گے

اخترؔ کو جو تو نے دولتِ غم بخشی ہے بفیض پیر ہدیٰ

امید ہے تجھ سے بارِ خدا اس درد کا درماں پائیں گے

11:43) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔خطبہ۔۔۔ظاہری اور باطنی گناہ ۔۔۔دونوں قسم کے گناہوں سے بچنا ہے!

22:44) دین میں اخلاق کی بڑی اہمیت ہے!

26:20) بدگمانی کا مرض اور اسکے نقصانات!

30:48) کسی کو بھی حقیر مت سمجھیں!

42:33) اللہ تعالیٰ کے راستے میں مایوسی ہے ہی نہیں!

51:05) اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی معرفت کے لیے پیدا کیا ہے!

52:31) عاشقوں کی قوم کی کیا نشانیاں ہیں؟

54:42) یتیموں کے ساتھ حُسنِ سلوک کیجیئے!

58:25) دوسری شادی کا حکم نہیں ہے مباح ہے!

59:48) اللہ کے عاشقوں کی قوم!

01:13:09) عاجزی انکساری اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے!

01:13:35) غیبت۔۔۔قلم کےذریعے غیبت!

01:17:26) خاندان کے جھگڑے نمٹانے میں پہل کریں۔۔۔آگ لگانے والے زیادہ ہیں بُجھانے والے کم ہیں!

01:18:14) دس محرم کے دن اپنے گھر والوں پر وسعت کرنے پر فضیلت!

دورانیہ 1:16:28

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries