بعدفجر ۱۰      جولائی    ۲۵ء:چندہ سے متعلق حضرت والا رح کی نصیحتیں     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:03) مجلسِ ذکر:کلمہ طیّبہ کی ایک تسبیح!

06:04) ذکر اسمِ ذات جل جلالہ!

11:52) استغفار اوردرودشریف کی ایک تسبیح!

17:26) چندہ سے متعلق حضرت والارحمہ اللہ کی نصیحتیں: واللہ! اختراپنے بزرگوں کے اعتماد پر، حرم کے اندر کہتا ہے کہ جس کے دل میں اللہ آتا ہے، کائنات اس کی نگاہوں سے گر جاتی ہے، اس کے سامنے سلاطین کیا بیچتے ہیں۔ یہ ملاؤں کو حقیر سمجھنے والے ہو ش کے ناخن لیں۔ ان کو خبر ہی نہیں کہ اللہ والوں کے قلب میںکیا نعمت ہو تی ہے ۔ ورنہ تجربہ کرلو!آج کسی کو گورنری مل جائے تووہ صدر ِمملکت کے جوتوں پر پالش کرے گا اور اللہ والے سلاطین کے تخت و تاج کو خاطر میں نہیں لاتے،اپنے مولیٰ کی یاد میں مست ہیں

23:25) جس کو اللہ ملتاہے تو وہ ساری کائنات پر غالب ہوتاہے اور اگر یقین نہ آئے تو بزرگوں کے اس ادنیٰ غلام کے ساتھ ایک سفرکر کے دیکھو کہ کیسے کیسے رئیس اور مال دار اور بڑے بڑے علماء اس فقیر کی کیسے عزت کرتے ہیں۔ کل جنہوں نے مجھ پر بیت العلوم میں پڑھنے پر طنز کیا تھا اور مذاق اڑایا تھا کہ ’’ارے تم کو کون پوچھے گا؟ بیت العلوم کو کون جانتا ہے؟‘‘ آج علمائے دیوبند اس فقیر کی بات نوٹ کر رہے ہیں۔ خوب سمجھ لو! اللہ والوں کی غلامی معمولی بات نہیں ہے

27:15) اصل میں کچھ غیر تربیت یافتہ دنیا دار مولویوں نے امیروں کے دروازے پر جاجا کر، چندہ مانگ کرمال داروں کا دماغ خراب کر دیا ، ورنہ میں سچ کہتا ہوں کہ اللہ والوں کی دولت کا اگرپتا چل جائے تو یہ ساری دنیا کے بادشاہ اپنے تخت و تاج ان کے قدموں میں رکھ دیں اورکہیں کہ یہ دولت جو آپ کے پاس ہے ہمیں بھی دے دو ورنہ ہم تلوارسے ابھی حملہ کردیں گے۔

33:29) تینوں قل تین تین مرتبہ اور دس مرتبہ لاحول ولاقوۃ الا باللہ!

دورانیہ 36:40

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries