جمعہ بیان ۱۸     جولائی    ۲۵ء:تہجد کے فضائل اور آسان قیام الیل کا طریقہ   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

16:47) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے

16:48) بیان کاآغاز ہوا۔۔۔خطبہ۔۔۔زندگی کے ہرہر لمحے کو سنت کے مطابق گزاریں اور سنت کی ایسی اِ تباع ہو کہ عمل کرتے وقت سوچنا نہ پڑھے

21:29) سنتوں کی بارش کردیں تاکہ شرک وبدعات کا کیچڑنکل جائے

24:22) ظاہری اور باطنی گناہ دونوں چھوڑ دیں۔۔۔ظاہری اور باطنی گناہ

34:57) اللہ تعالیٰ جس سے نارا ض ہوتے ہیں اس کے دل کو بھسم کردیتے ہیں!!

36:25) تہجد کے فضائل اورآسان قیام اللیل کاطریقہ

50:26) جس سے اللہ دین کی خدمت لے وہ اکڑیں مت اللہ کا شکر ادا کریں مقصود تو اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے!! ارشاد فرمایا کہ اے مدینہ منورہ میں رہنے والو! سن لو۔ اسی احد پہاڑ پر جب جنگ ہوئی ہے تو سرورِعالم صلی اللہ علیہ وسلم کا خون مبارک اتنا بہا کہ چہرۂ مبارک لہولہان ہوگیا اور آپ خون کو پوچھتے جارہے تھے اور فرماتے جارہے تھے کہ اس قوم کا کیا حال ہوگا جو اپنے نبی کو لہولہان کرتی ہے۔ سوچئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی بزنس و تجارت کے لئے یہ خون نہیں بہایا تھا، کسی سلطنت کے لئے نہیں بہایا تھا، دنیا کی کسی غرض سے نہیں خالص اس لئے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو اور دین پھیل جائے۔

جس دین پر خون نبوت بہا ہے اس دین پر تاجر اگر اپنے پسینہ کی کمائی فدا کردیں، بادشاہ اپنے تاج وتخت فدا کردیں، علماء اپنی زندگیوں کو اس دین پر قربان کردیں تو حق ادا نہیں ہوسکتا کیونکہ ہمارا علم اور ہمارا مال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہوسکتا لہٰذا اپنی قسمت پر اور دین کی خدمت کی توفیق پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرو کہ اے اللہ آپ کا احسان ہے کہ آپ نے دین کی خدمت کی ہمیں توفیق دی۔ اپنے کرم سے اسے قبول فرمالیجئے۔

01:00:29) تفسیرِ عثمانی حضرت علامہ شبیر احمد عثمانی صاحب رحمہ اللہ جلد 1 سورہ بقرہ:مالی امداد کے مستحق فقراء ہیں

01:08:43) علماء کی شان میں گستاخیاں کرنا ان پر طنزکرنااعتراضات کرنااوراللہ والوں کو ستانے کا وبال

01:16:49) علماء اور علم دین حاصل کرنے والے کی فضیلت

دورانیہ 1:17:11

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries