فجر مجلس۲۴     جولائی    ۲۵ء:اللہ والوں کی صحبت کی برکت    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:41) مجلسِ ذکر:کلمہ طیّبہ !!

03:42) ذکر اسمِ ذات جل جلالہ!!

04:54) استغفار اور درودشریف !!

06:27) ذکر کی باقی تسبیحات !!

16:03) صحبتِ صالحین سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون بیان ہوا!!

20:53) مجلس کا ایک ادب!!

29:46) اللہ والوں کی صحبت کی برکت!!

جو تعلق کلی اور بادِ نسیم کا ہے وہی ہماری روح اور صحبت خاصان حق کا ہے۔ اﷲ والوں پر حق تعالیٰ کی طرف سے وہ ہوائیں آتی ہیں جو ان کو بھی اور ان کے پاس بیٹھنے والوں کو بھی ہدایت کے نور سے منور کرتی ہیں۔ بدون باد نسیم یہ کلیاں باخوشبو ہوتے ہوئے بے خوشبو ہیں کیونکہ ان کی سیل بادِ نسیم ہی توڑتی ہے۔

اسی طرح ہماری روحوں کی کلیوں میں اﷲ تعالیٰ کی محبت کی جو خوشبو ہے اس کی سیل صرف اﷲ والوں کی صحبت سے ٹوٹتی ہے اور پھر یہ خود بھی خوشبودار ہوجاتا ہے اور دوسروں کو بھی خوشبو دار کرتا ہے ۔ ان کی صحبت کی برکت سے دوسرے لوگ بھی اﷲ والے بننے شروع ہوجاتے ہیں اور یہ سلسلہ سلف سے خلف تک منتقل ہوتا قیامت تک چلا جارہا ہے۔

32:23) شیخ کے تین حق!! اﷲ والوں کے پاس زبان نہ بنے کان بنے اور اتباع کرے۔ ان کی صحبت کے تین حقوق ہیں ؎ شیخ کے ہیں تین حق رکھ ان کو یاد اطلاع و اتباع و انقیاد (مجذوبؔ) (۱) اپنی حالت بیان کرنا۔ (۲) پھر ان کے مشوروں پر عمل کرنا۔ (۳) اور اپنی خود رائی سے باز رہنا 33:42) تینوں قل تین تین مرتبہ!!

34:44) چوبیس گھنٹے کا ذاکرکون ہے؟

36:15) وبائی امراض سے بچنے کے لیے لاحول ولاقوۃ الا باللہ دس مرتبہ!!

دورانیہ 39:38

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries