عشاء مجلس۲۴     جولائی    ۲۵ء:عشق مجازی خدا سے دوری کا سبب ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:03) صرف صحبت ہی کافی نہیں مجاہدہ بھی ضروری ہے اور اس کی ایک عجیب مثال ہے۔ جون پور (ہندوستان) میں تلی کا تیل جب چنبیلی کا تیل بنایا جاتا ہے تو تِلّی پر ایک ہلکا غلاف رہ جاتا ہے جس میں سے تیل نظر آتا ہے کہ اگر سوئی چبھودیں تو تیل باہر آجائے۔ اتنا مجاہدہ تلی کو رگڑ رگڑ کر کرایا جاتا ہے۔ اب چنبیلی کے پھولوں کو پھیلاتے ہیں۔ پھر ان پھولوں پر وہ مجاہدہ کرائی ہوئی تلی رکھتے ہیں۔ اس کے اوپر پھر چنبیلی رکھتے ہیں اور کئی ہفتہ عشرہ اسی طرح رہنے دیتے ہیں تاکہ خوشبو تلی میں جذب ہوجائے۔ پھر اس کو کولہو یا مشین میں پیل دیتے ہیں اور چنبیلی کی ساڑی خوشبو اس تلِّی میں آجاتی ہے۔ اب وہ تلی کا تیل نہیں کہلاتا۔ روغنِ چنبیلی کہلاتا ہے۔ بس یہی طریقہ اللہ والا بننے کا ہے۔

17:17) بس ہر وقت رات دن امیر بننے کی فکر چاہے جھوٹ بولنا پرے یا دھوکہ دینا پڑے۔۔

22:34) ارے یہ کیا ظلم کررہا ہے کہ مر نے والوں پہ مررہا ہے جو دم حسینوں کا بھر رہا ہے بلند ذوقِ نظر نہیں ہے دنیا میں بھی اللہ والوں کے سوا کسی کو چین حاصل نہیں

23:25) عشقِ مجازی خدا کی رحمت سے دوری کا سبب ہے خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا راستہ مت چھوڑو ۔ یہ حسین مرنے والے ہیں ، فنا ہونے والے ہیں ، خود مردہ ہیں تم کو مردہ کردیں گے۔

23:55) بدنظری سے بچنے کا بارواں انعام۔۔

32:34) بدنظری اور شہوت سے بچنے پر خاص ولایت عطاء ہوتی ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries