مرکزی بیان۲۴     جولائی    ۲۵ء:شرعی پردہ فرض ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

09:31) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے!

آہِ صحرا ہو مبارک ترے دیوانوں کو

ہم نے دیکھا ہے ترے چاک گریبانوں کو آتشِ غم سے چھلکتے ہوئے پیمانوں کو

ہم نے دیکھا ہے ترے سوختہ سامانوں کو سوزشِ غم سے تڑپتے ہوئے پروانوں کو

ہم فدا کر نے کو ہیں دولتِ کونین ابھی تو نے بخشا ہے جو غم ان پھٹے دامانوں کو

خلوتِ غاَر حرا سے ہے طلوعِ خورشید کیا سمجھتے ہو تم اے دوستو ویرانوں کو

اہلِ دنیا تو چمن میں ہیں گلوں کے بندے ان کے دیوانے تو جاتے ہیں بیابانوں کو

اہلِ دنیا کو ہے راس آئی یہ فانی دنیا نعرۂ عشق و محبت ترے مستانوں کو

حسنِ فانیٔ بتاں پر مرے کرگس لیکن آہِ صحرا ہو مبارک ترے دیوانوں کو

ہم نے دیوانوں سے سیکھی ہے محبت اخترؔ ہائے یہ درد کہاں ملتا ہے فرزانوں کو

09:32) ہم نے دیوانوں سے سیکھی ہے محبت اخترؔ ہائے یہ درد کہاں ملتا ہے فرزانوں کو

اس شعر میں دیوانوں سے مراد اللہ تعالیٰ کے پیارے ہیں لوگوں ان کا مزاق اُڑاتے ہیں لیکن ان کو ان کی ملامت کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی کوئی جیتا کوئی مرتا ہی رہا عشق اپنا کام کرتا ہی رہا اپنے عشّاق کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ولا یخافون لومۃ لائم!

17:12) توبہ کی برکات۔۔۔توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اس نے گناہ کیا ہی نہیں!!

21:52) حیا نہ ہونے کی وجہ سے کئی گناہ ہوجاتے ہیں۔۔۔!!

27:48) دوسری شادی سے متعلق مضمون بیان ہوا۔۔۔دوسری شادی مباح ہے فرض نہیں !!

42:54) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی ایک طالب علم کو ملفوظات پڑھنے سے متعلق ایک اہم نصیحت!!

43:44) کسی کوبھی حقیر مت سمجھیں ۔۔۔حضرت شیخ سعدی رحمہ اللہ کی ایک حکایت!!

45:50) کسی کو حقیر مت سمجھیں ۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون بیان ہوا!! پس مولانا نصیحت فرماتے ہیں کہ تم چونکہ صحیح نظر نہیں رکھتے اس لیے اہل اللہ کی محبت اور ان کی اطاعت کی کشتی تم کو حقیر معلوم ہوتی ہے اور اہلِ یورپ کی تقلیدمیں عقل کے پہاڑ کوبہت بڑا سمجھتے ہو۔ لیکن خبردار ! اس بظاہر حقیر کشتی کو واقع میں حقیر مت سمجھنا یعنی اہل اللہ اکثر پھٹے پرانے لباس میں ہوتے ہیں اور سادہ زندگی گذارتے ہیں تو ان کی سادگی کی وجہ سے ان کو حقیر مت سمجھنا بلکہ حق تعالیٰ کے اس فضل کو دیکھنا جو ان کے شاملِ حال ہے۔

55:29) علماء طلباء کو حقیر مت سمجھیں آج جن لوگوں کو دین کی سمجھ نہیں ان کے پیچھے چل کر نعوذ باللہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم پر بھی اعتراضات کرتے ہیں ۔۔۔ہمارے اسٹار صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ہیں۔۔۔!!

57:48) سینما، وی سی ار، ننگی فلمیں، ویڈیو وغیرہ حرام چیزوں سے تم نے خوشی حاصل کی تو یاد رکھو میرا اعلان ومن اعرض عن ذکری فان لہ معیشۃ ضنکا (پ۱۶، سورہ طہ ایت۱۲۴) جو میری یاد سے اعراض کرے گا میں اس کی زندگی تلخ کردوں گا۔

01:02:50) من نجویم زیں سپس راہِ اثیر پیر جویم پیر جویم پیر پیر میں آسمان کا راستہ نہیں ڈھونڈوں گا پہلے پیر ڈھونڈوں گا، ایک مصرع میں چار دفع پیر کا نام لیا ’’پیر جویم، پیر جویم، پیر پیر‘‘ پیر ڈھونڈوں گا پیر ڈھونڈوں گا پیر پیر

01:06:56) شیخ کے چار حق ہیں۔ جب تک ان کو ادا نہ کروگے شیخ کے ہیں چار حق رکھ ان کو یاد اطلاع و اتباع و اعتقاد و انقیاد یہ چار حق جس نے ادا کرلیے۔ ان شاء اللہ کامل ہوجائے گا یعنی شیخ سے اطلاعِ حالات بذریعہ مکاتبت (خط و کتابت) اور اگر موقع ملے تو کبھی کبھی اس کی خدمت میں حاضری۔

01:11:24) حضرت عبداﷲ بن ام مکتوم نابینا صحابی جب آئے تو آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی وہاں دو بیویاں حضرت میمونہ اور حضرت اُمِّ سلمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہما موجود تھیں۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اِحْتَجِبَا اے میری بیویو! پردہ کرلو تو ہماری ان دونوں مائوں نے، سرورِ عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی دونوں بیویوں نے عرض کیا: { اَلَیْسَ ھُوَاَعْمٰی لاَ یُبْصِرُنَا وَلاَ یَعْرِفُنَا} (سنن ابی داؤد باب فی قولہ عز و جل و قل) کیا عبداﷲ ابن مکتوم نابینا نہیں ہیں وہ ہم کو کیسے دیکھیں گے؟

آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: { اَفَعَمْیَاوَانِ اَنْتُمَا اَلَسْتُمَا تُبْصِرَانِہِ } (سنن ابی داؤد باب فی قولہ عز و جل و قل) کیا تم دونوں بھی نہیں دیکھتی ہو؟ کیا تم بھی اندھی ہو؟ کیا تم دونوں بھی نابینا ہو؟ جب اﷲ نے اپنے معصوم پیغمبر کی پاکیزہ بیویوں کو حضرت عبداﷲ ابن مکتوم جیسے صحابی سے پردہ کرایا تو ہم جیسے ناپاکوں کا کیا منہ ہے کہ تقدس کا دعویٰ کریں۔ پردہ دونوں طرف سے واجب ہے

01:21:44) درد بھری نصیحت۔۔  

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries