جمعہ  بیان یکم اگست     ۲۵ء:حقیقی روشن خیالی      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

10:45) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے خلیفہ جناب حضرت مولانا اثر جونپوری صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھے۔۔۔

در مدح و یاد حضرت مرشدی رحمہ اللہ تعالیٰ جب راہِ گلستاں میں اکثر گلشن چورنگی آتی ہے:

10:46) اس کے بعد حضرت والا ؒ کے اشعارپڑھے۔۔۔ شانِ گل ننگِ خار ہوتی ہے:

جب خدا پر نثار ہوتی ہے زندگی پُر بہار ہوتی ہے

جرم غفلت کی مرتکب ہو کر زندگی بے قرار ہوتی ہے

صحبتِ اہل دل کی برکت سے ہر کلی گلعذار ہوتی ہے

کون رُخصت ہوا گلے مل کے ہر کلی اشکبار ہوتی ہے

روحِ اخلاص گر نہیں شامل یادِ حق کاروبار ہوتی ہے

اُن کی ناراضگی سے اے اخترؔ شانِ گل ننگِ خار ہوتی ہے

16:29) جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب صحبت اہل اللہ کی اہمیت سے تعلیم کی۔۔۔

18:21) حضرت والا دامت برکاتہم کے چھوٹے بھائی جناب حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب الہامات ربّانی سے ملفوظات پڑھے۔۔۔

38:29) حضرت والا دامت برکاتہم کا بیان شروع ہوا:دن بدن فتنے بڑھتے جارہے ہیں جس طرح تسبیح کا دھاگہ ٹوٹنے سے تسبیح کے دانے گرتے ہیں اس طرح فتنےبرپا ہورہے ہیں اس لیے اپنے ایمان کی حفاظت کریں اور نیک صحبت کی فکر کریں۔۔۔

46:00) حقیقی روشن خیالی کیا ہے؟بیّنات رسالے کا ایک مضمون پڑھا۔۔۔

54:33) جمعہ کے دن کی سنتیں اور آداب۔۔۔

56:17) حقیقی روشن خیالی۔۔۔

01:08:35) گھریلولڑائی جھگڑے اور شیطان کاپسندیدہ مشغلہ یعنی طلاق۔۔۔

دورانیہ 1:12:53

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries