سفر بلوچستان مغرب   ۴   / ستمبر      ۲۵ء:شانِ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین   !کوئٹہ 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بمقام: جامع گول مسجد زرغون آباد کوئٹہ۔۔

ضرور سنیں۔ بیان کی مختصر تفصیل امید مغفرت ورحمت شان اللہ تعالیٰ کی شان جذب گناہ گاروں کے لئے مژدہ جاں فزا ۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں مایوسی نہیں۔ حضرت عبداللہ بن مسلمہ الکعنبی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ۔۔ حضرت عبداللہ بن مسلمہ الکعنبی (130 ہجری کے بعد - 221 ہجری) ایک محدث اور فقیہ تھے جو امام مالک کے شاگرد تھے۔ خانقاہ کا مطلب۔ کسی اللہ والے سے تعلق کتنا ضروری ہے۔ حضرت مولانا الیاس کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ کا خانقاہ میں وقت لگانا۔

حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کی کیا قیمت لگی؟ حضرت سعد سلیمی رضی اللہ عنہ کا ایمان افروز واقعہ۔ سنتوں پر چلنے سے متعلق تفصیل سے بیان۔ بیٹیوں کی فضیلت۔ اخلاقیات سے متعلق۔ سادات کا اکرام کرنے سے متعلق۔ واقعہ ایک سیدہ کا۔ حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ۔ بیویوں کے حقوق۔ حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کا ایمان افروز واقعہ۔ حضرت صدیقہ عائشہ رضی اللہ عنھا کاوقعہ افک۔

حضرت جگر مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ حضرت ابرہیم بن ادہم رحمتہ اللہ علیہ کا واقعہ بہت اشکبار آنکھوں سے دعا۔ پوری مسجد بھری ہوئی تھی ہرآنکھ اشکبار تھی۔ مجمع پر گریہ طاری تھا۔ بہت ہی ایمان افروز بیان۔ ایک بار سننے کے بعد دل کی عجیب حالت ہو گی۔ عشاء بیان کے بعد حضرت والا دامت برکاتہم نے احباب سے ملاقات فرمائی اس بیان کے بعد سے سب پر محبت الٰہیہ کی عجیب کیفیت طاری تھی نوجوان بچے بوڑھے۔ کوئی حضرت والا دامت برکاتہم سے کوئی ساتھیوں سے اپنی *کیفیت کا اظہار کر رہا تھا۔ مصافحے میں کافی وقت لگ گیا۔ اسکے بعد حضرت والا دامت برکاتہم رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوئے۔ کھانا تناول فرما کر احباب و محبین کے ساتھ پرلطف باتیں فرمائیں پھر حضرت والا دادا شیخ دامت برکاتہم سے بات فرمائی۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم کو ہلکا  بخار ھو گیا تھا تو دوا لیکر ساڑھے بارہ بجے آرام فرما ہوئے اللہ تعالیٰ پیارے شیخ کو کروڑوں جانیں عطا فرمائے صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے آمین

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries