فجر مجلس    ۸   / ستمبر      ۲۵ء:بیماری ’’لوگ کیا کہیں گے‘‘کا علاج !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

05:57) مجلسِ ذکر:کلمہ طیّبہ کی ایک تسبیح۔۔۔!!

05:58) ذکراسم ذات اللہ جل جلالہ۔۔۔!!

08:45) استغفار کی ایک تسبیح۔۔۔!!

11:13) درودشریف کی ایک تسبیح۔۔۔!!

13:21) بیماری ’’لوگ کیا کہیں گے؟‘‘ کا علاج ۵؍ رجب المرجب۱۳۸۹؁ھ مطابق ۱۷؍ ستمبر ۱۹۶۹؁ء (نقل رسالہ تبلیغ مع تشریح حضرت ِاقدس h) ارشاد فرمایا کہ ایک بہت اہم بیماری کا علاج بتاتا ہوں، اس خطر ناک بیماری کا نام ہے ’’ لوگ کیا کہیں گے؟‘‘یہ بیماری ایسی بلا ہے کہ انسان کو تباہ کردیتی ہے۔ اسی بیماری کی وجہ سے ابو طالب مقصود سے رہ گئے حالانکہ وہ حضور ﷺکے عاشق اور جاں نثار تھے۔ حضور ﷺ نے مرتے وقت ان سے فرمایا کہ

ایک دفعہ کلمہ کہہ دو اُحَاجُّ بِہَا لَکَ عِنْدَ اللہِ اسے اپنے رب کے سامنے حجت میں پیش کروںگا، اس وقت ابو جہل بھی پاس بیٹھا تھا کہنے لگا اَتَرْغَبُ عَنْ مِّلَّۃِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ یعنی کیا اعراض کرتے ہو قریش کی ملت سے؟ تو ابو طالب حضور ﷺ سے کہنے لگے میرے بھتیجے!لَوْلَا اَنْ تُعَيِّرَنِيْ قُرَيْشٌ يَقُوْلُوْنَ مَا حَمَلَهٗ عَلَيْهِ اِلَّا جَزَعَ الْمَوْتِ لَاَقْرَرْتُ بِهَا عَيْنَكَمیں تمہاری آنکھیں ٹھنڈی کر دیتا مگر لوگ کہیں گے کہ ابو طالب نے عذاب کے ڈر سے اپنا دین چھوڑ دیا (فتح الباری:(دار الکتب العلمیۃ۔بیروت) ؛ ج ۸ ص ۱۶۶)۔ غرض آخری کلمہ ان کی زبان سے یہ نکلاعَلٰی مِلَّۃِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ میں عبد المطلب کے دین پر ہوں۔

17:09) غرض یہ عار کی بیماری وہ بلا ہے جس کی وجہ سے ابو طالب ایمان نہ لاسکے۔ پس اس کا علاج کرو،اور اس کا علاج وظیفوں کا پڑھنا نہیں ہے بلکہ عشق پیدا کرلو۔ یہ مرض اللہ تعالیٰ کے عشق سے ضرور جاتا رہے گا۔ مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں ہر کرا جامہ ز عشقے چاک شد او ز حرص و عیب کلّی پاک شد یعنی جس کو محبوب ِحقیقی کا عشق ہوجائے وہ حرص اور تمام نقائص اور اخلاق ِذمیمہ سے پاک ہوجاتا ہے۔۔۔

18:57) جس نے احسان کیا ہے چاہے دُنیا کا ہی کیوں نہ ہو اس کا احسان مانناچاہیے۔۔۔!!

25:33) تینوں قل تین تین مرتبہ۔۔۔!!

27:52) دس مرتبہ لاحول ولاقوۃ الا باللہ۔۔۔!!

دورانیہ 29:04

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries