فجر   مجلس    ۱۰    / ستمبر      ۲۵ء:مجالس علم و حکمت حضرت والا ؒ کے ملفوظات !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

05:58) مجلسِ ذکر:کلمہ طیّبہ کی ایک تسبیح۔۔۔!!

05:59) ذکراسمِ ذات جل جلالہ۔۔۔!!

09:51) استغفار اور درودشریف کی ایک تسبیح۔۔۔!!

13:24) مجالس ِعلم و حکمت: ماں کے کہنے سے باپ پر ایمان لے آتے ہو جو جھوٹ بھی بول سکتی ہے۔ باپ کو بلا دلیل مان لیا اور اللہ کے وجود پر فلسفہ اور منطق کی دلیل تلاش کرتے ہو! رسول اللہ ﷺ کے فرمانے پر اللہ پر ایمان کیوں نہیں لاتے؟ ماں نے کہا کہ وہ تمہارے ابّا ہیں اور رسول ﷺ نے فرمایا کہ وہ تمہارے ربّا ہیں۔

رسول اللہ ﷺ کا صدق و امانت کیا ماں کے صدق و امانت سے بھی کم تر ہے؟ تمہاری مائوں کے ہزار صدق و امانت رسول ﷺ کے صدق و امانت پر قربان ہوں۔ رسول کی عظمت پر اللہ شاہد ہے،وہ معصوم ہوتا ہے۔ ارے! یہ فلسفہ و منطق محبت نہ دیں گے، یہ تو محض باتیںہیں۔ عشق ہو تو عقلی دلیل کی ضرورت ہی نہ رہے۔

18:06) جب اللہ کا نور دل میں آجائے گا تو خود ہی حقیقت روشن ہوجائے گی، پھر دلیل اور فلسفہ اور منطق تلاش نہیں کرو گے۔پھر ایسا یقین پیدا ہوگا کہ اگر ساری دنیا کافر ہوجائے اور میں اکیلا ہوں تو یہی کہوں گا کہ اے اللہ! اگر چہ دنیا کے سارے انسان آپ کا انکار کر رہے ہیں لیکن آپ کی رحمت کے بھروسہ پر، اپنے کمال سے نہیں، میں آپ کے کلمہ پر جان تو دے دوں گا مگر میرا دل آپ کے وجود پر گواہ ہی رہے گا، میں اس گواہی کا کبھی انکار نہ کروں گا۔

22:26) ارشاد فرمایا کہ مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں ؎ تیغِ لَا در قتلِ غیرِ حق براند در نگر آخر کہ بعدِ لَا چہ ماند ماند اِلّا اﷲ باقی جملہ رفت مرحبا اے عشق شرکت سوز زفت یعنی لا ا لٰہ کی تیغ، غیر اللہ کے ہلاک کرنے میں چلائو،لا الٰہ کے بعد دیکھو کہ کیا رہ گیا، الااﷲباقی رہ گیا، باقی تمام فنا ہوگئے۔اے عشقِ شرکتِ سوز!تجھ پر مرحبا کہ سوائے محبوب کے سب کو فنا کردیا۔اور خود یہ عشق بھی وظیفوں سے پیدا نہیں ہوتا بلکہ صحبتِ اہل اللہ سے پیدا ہوتا ہے۔

23:53) تینوں قل تین تین مرتبہ اور لاحول ولاقوۃ دس مرتبہ۔۔۔!!

دورانیہ 25:52

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries