فجر مجلس۱۱ / ستمبر      ۲۵ء:اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں سے محبت   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

05:52) مجلسِ ذکر:کلمہ طیّبہ۔۔۔!!

05:52) ذکر اسم ذات اللہ جل جلالہ۔۔۔!!

08:41) استغفار کی ایک تسبیح۔۔۔!!

11:10) درودشریف کی ایک تسبیح۔۔۔!!

13:47) مجالس ِعلم و حکمت: ۱۹؍ رجب المرجب۱۳۸۹؁ھ مطابق ۲؍ اکتوبر ۱۹۶۹؁ء ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ پاک میں ارشاد فرمایا: ﴿ یُحِبُّھُمْ وَ یُحِبُّوْنَہٗ﴾ (سورۃ الماۗئدۃ: آیۃ ۵۴) اس آیت سے معلوم ہوا کہ پہلے اللہ بندے سے محبت کرتا ہے پھر بندہ اللہ سے محبت کرتا ہے۔ قرآن ِپاک کے الفاظ دیکھ لو، اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کو مقدم فرمایا کہ پہلے میں محبت کرتا ہوں پھر بندہ محبت کرتا ہے، بندوں کی محبت میری محبت کا پرتو ہے ورنہ بندے مجھ سے کیا محبت کریں گے اگر میری نظرِ عنایت ان کی روح پر نہ ہو۔ اللہ کی محبت کی مقناطیسی کشش ہر انسان کی روح میں ہے حتیٰ کہ کافر کی روح میں بھی ہے لیکن بس اس پر حق تعالیٰ کی نظرِ عنایت نہیں ہے جو اس کی روح اللہ کی طرف نہیں کھنچتی۔

19:26) اس کی مثال ایسی ہے کہ دو پتھر ہوں جن میںمقناطیسی کشش توہو لیکن ایک دوسرے کے قریب نہ آئیں تو کروڑوں سال بھی اگر الگ پڑے رہیں تو ایک دوسرے سے نہیں لپٹ سکتے ، اس کے برعکس اگر اپنی مقناطیسی قوت کا ادراک نہ بھی ہو لیکن جب قریب آجاتے ہیں تو زیادہ قوت والا مقناطیس کم قوت والے مقناطیس کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔اسی طرح روح کا معاملہ ہے، جس روح پر اللہ کا کرم خاص ہوتا ہے، اس کے سامنے اپنی محبت کا مقناطیس کر دیتے ہیں، جس سے وہ روح ان کی طرف کھنچی چلی آتی ہے، اسے اپنا قرب نصیب فرمادیتے ہیں، اپنی نظرِ عنایت اس پر ڈال دیتے ہیں، اپنی محبت کے مقناطیس سے اس کی روح کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں،اگر اس مقناطیس کا قرب روح ِانسانی کو نصیب نہ ہو تو عمر گذر جائے اور قرب و معیت ِ الٰہیہ نصیب نہ ہو۔

20:45) ﴿ اِنَّکَ لَا تَہْدِیْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَلٰکِنَّ اللہَ یَھْدِیْ مَنْ یَّشَاۗءُ ج﴾ (سورۃ القصص: آیۃ۵۶) آپ ﷺ جس کو چاہیں ہدایت نہیں کر سکتے بلکہ اللہ جس کو چاہے ہدایت کر دیتا ہے(بیان القرآن) یعنی ہدایت مشیتِ الٰہیہ پر موقوف ہے، یہی حق تعالیٰ کی شان ِاجتباء ہے، فرماتے ہیں: ﴿ اَللہُ یَجْتَبِیْٓ اِلَیْہِ مَنْ یَّشَاۗءُ﴾ (سورۃ الشورٰی : آیۃ ۱۳) اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی طرف کھینچتا رہتا ہے۔

25:56) تینوں قل تین تین مرتبہ اور لاحول ولاقوۃ الا باللہ 10 مرتبہ۔۔۔!!

دورانیہ 27:20

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries