مرکزی بیان ۱۱ / ستمبر      ۲۵ء:اصلاح اخلاق پر مختلف ملفوظات   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

08:01) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے!کوئی حاجت ہو رکھتا ہوں تری چوکھٹ پہ سر اپنا

الٰہی اپنی رحمت سے تو کر دے باخبر اپنا نہ انجم ہیں ہمارے اور نہ یہ شمس و قمر اپنا

سوا تیرے نہیں ہے کوئی میرا سنگِ در اپنا کوئی حاجت ہو رکھتا ہوں تری چوکھٹ پہ سر اپنا

خداوندا محبت ایسی دے دے اپنی رحمت سے کرے اخترؔ فدا تجھ پر یہ دل اپنا جگر اپنا

میں کب تک نفس دُشمن کی غلامی سے رہوں رُسوا تو کرلے ایسے ناکارہ کو پھر بارِدگر اپنا

چھڑا کر غیر سے دل کو تو اپنا خاص کر ہم کو تو فضلِ خاص کو ہم سب پہ یاربّ عام کر اپنا

بہ فیضِ مرشدِ کامل تو کردے ہنس زاغوں کو کہ وقفِ خانقاہِ شیخ ہے قلب و جگر اپنا

تغافل سے جو کی توبہ تو ان کی راہ میں اخترؔ ہمہ تن مشغلہ ہے ذکر کا شام و سحر اپنا

08:02) پھر جناب محمد مصطفیٰ مکی صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے!

محبت میں کبھی ایسا زمانہ بھی گذرتا ہے زباں خاموش رہتی ہے مگر دل روتا رہتا ہے

اگرچہ راہ تقویٰ میں ہزاروں غم بھی آتے ہیں مگر جو عاشق صادق ہے غم کو سہتا رہتاہے 

صلہ عشقِ مجازی کا یہ کیسا ہے ارے توبہ کہ عاشق روتے رہتے ہیں صنم خود سوتا رہتاہے

خطائوں کی اگر آئی ہے دامن پر ذرا سیاہی تو اپنے آنسوئوں سے عشق اس کو دھوتا رہتا ہے

گنہگاروں کی مت تحقیر کر اے زاہدِ ناداں کہ ان کی آہ و زاری پر فلک بھی روتا رہتا ہے

بہ فیض مرشد کامل جو دردِ دل ہوا حاصل تو دل پر جلسۂ قربِ محبت ہوتا رہتا ہے

جو غیروں پر فدا کرتا ہے اپنے قلب و جاں اخترؔ بہ جرم بے وفائی حق سے وہ محروم رہتا ہے

15:51) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔اللہ تعالیٰ کی حکمتوں کے پیچھے نہیں پڑنا چاہیے ۔۔۔!!

20:54) ذرّہ ذرّہ اللہ تعالیٰ کی نشانی ہے۔۔۔!!

22:19) گناہوں کی گٹر لائن کی وجہ سے عقل مسخ ہوجاتی ہے۔۔۔!!

27:15) حضرت والا رحمہ اللہ کا 1994 کشمیر کا بیان اس میں سے قرآنِ پاک کی کچھ آیات سےمتعلق مضمون بیان کیا۔۔۔!!

31:29) زلزلہ یا سیلاب ۔۔۔ایسا مت کہیں کہ وہاں کے لوگوں کے گناہوں کی وجہ سے ایسا ہوا بلکہ یہ کہو کے میرے گناہوں کی نحوست ہے اور سب انفرادی اور اجتماعی توبہ کریں اور وہاں کے لوگوں کے غم میں شریک ہوں اور ان کے لیے دُعائیں کریں۔۔۔!!

38:45) حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون۔۔۔دین خشک چیز نہیں ہے اللہ کی محبت سیکھ کراس کو پھیلائیں۔۔۔!!

39:59) شکر آنے سے تکبر چلا جاتا ہے۔۔۔!!

45:24) اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کا انعام ترازو کی مثال۔۔۔!!

47:11) والدین کے حقوق۔۔۔!!

01:03:54) مسلمان بھائی سے کیسا تعلق ہونا چاہیے اس پر کل رات بیان ہوا جو جاری ہوگیا اُس کا تذکرہ ۔۔

01:04:22) غصہ کو ضبط کرنا۔۔

01:06:19) غیبت کے بارے میں ایک حدیث پاک ایسی ہے کہ اس کے بات بھی اگر کوئی غیب کرے تو عجیب ہی معاملہ ہے۔۔

01:09:36) ایسے اخلاق ہوں کہ جب انتقال ہو تو بچہ بچہ روئے کہ اتنا عالی اخلاق تھے۔۔

01:10:02) یہ غصہ حق بات سے محرومی کا سبب ہے یہ شخص گھر میں بھی محروم۔دفتر میں بھی محروم دستوں غرض سب جگہ محروم رہے گا کیونکہ پھر ایسے شخص کو کوئی بھی نصیحت نہیں کرے گا۔۔

01:17:44) غیبت کی حقیقت۔۔

01:18:04) غیبت کے حرام ہونے میں اللہ تعالی کی شانِ رحمت بھی ہے ۔۔۔

01:21:42) آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ سنی بات کو بلا تحقیق آگے پھیلادے۔۔

01:28:15) شیخ کی ڈانٹ کو اللہ کے لیے برداشت کرنا جس جس نے ایسا کیا وہی چمکا ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries