فجرمجلس۱۵ / ستمبر      ۲۵ء:ذکر کی کمیت اور کیفیت دونوں پوری ہونی چاہیے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

05:56) مجلسِ ذکر:کلمہ طیّبہ کی ایک تسبیح۔۔۔!!

05:56) ذکراسمِ ذات اللہ جل جلالہ۔۔۔!!

08:59) استغفار اور درودشریف کی ایک تسبیح۔۔۔!!

13:18) ذکر سے متعلق حضرت والارحمہ اللہ کے ملفوظات: ذکر اللہ کا دوسرا حق کیفیت ذکر ہے: تو ذکر ایک حق تو اس کی کمیت ہے اور دوسرا حق کیفیت ہے۔ ذکر کماً اور کیفاً کامل ہو یعنی جو مقدار شیخ بتائے وہ مقدار پوری کیجئے۔ اِلّا یہ کہ نزلہ، زکام، بخاری ہو یا سفر ہو لیکن بالکل ناغہ پھر بھی نہ کریں۔ جیسے سفر میں اگر کھانا نہیں ملتا تو ایک پیالی چائے اسٹیشن کی پی لیتے ہیں جو بالکل نام کی چائے ہوتی ہے تاکہ زکام نہ ہو۔

اسی طرح سفر میں مجبوری ہے تو چلئے لاالٰہ الا اللہ کی ایک ہی تسبیح پڑھ لیجئے اور ایک تسبیح اللہ اللہ کرلیجئے۔ بغیر اللہ کا ذکر کیجئے ہوئے سوجانا مناسب نہیں اور جب حالت سفر نہ ہو تو مقدار و کمیت پوری کیجئے اور دوسری چیز کیفیت ہے۔ اللہ کا نام محبت سے لیا جائے اور اس کی حسی مثال حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب نے پیش فرمائی کہ اگر آپ کو ایک گلاس پانی کی پیاس ہے لیکن کوئی ایک چمچہ پانی پیش کرے تو کیا پیاس بجھے گی؟ معلوم ہوا کہ مقدار بھی پوری ہونی چاہیے۔ اسی طرح اگر پانی تو ایک گلاس بھر کر دیا، مقدار تو پوری کی مگر دھوپ کا جلا ہوا گرم پانی ہو تو بھی پیاس نہیں بجھے گی کیوں کہ کمیت تو صحیح تھی لیکن کیفیت نہیں تھی۔ اسی طرح ذکر کی کمیت و مقدار بھی پوری ہو اور کیفیت بھی صحیح ہو، تب نفع کامل ہوتا ہے جس طرح ہم آپ جسمانی غذائوں میں سوچتے ہیں کہ کمیت بھی پوری ہو اور کیفیت بھی صحیح ہو۔ مثلاً کباب ہے، اگر وہ ٹھنڈا ہو فریج کا تو مزہ آئے گا؟ گرم کباب ہو، گرم سالن ہو تو مزہ زیادہ آتا ہے۔

21:08) عشق مولیٰ کے کم از لیلیٰ بود گوئے گشتن بہر او اولیٰ بود ترجمہ:مولی کاعشق لیلیٰ سے کب کم ہو سکتاہے کہ لیلیٰ فانی اور مخلوق ہے اور مولیٰ باقی اور خالق ہے پس ان کے لئے سر تا پا تابعداری ہو جانا نہایت بہتر ہے۔

29:10) تینوں قل تین تین مرتبہ اور لاحول ولا قوۃ الا باللہ دس مرتبہ۔۔۔!!

دورانیہ 32:54

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries