سفر پشاور  ۱۱  / اکتوبر     ۲۵ء:بیٹیاں جنت کی فیکڑیاں       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام :۔رہائش گاہ پشاور بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت والا دامت برکاتہم العالیہ رہائش گاہ پہنچے تو میزبان کی فرمائش پر شرعی پردے سے بذریعہ اسپیکر گھر کی خواتین کے لئے بیان فرمایا۔

جس کے مختصر نکات یہ ہے کارٹون اور موبائل کی وجہ سے بچوں کے اخلاق کی خرابی نیک خواتین میں حضرت آسیہ کی مثال شوہر اور کی فرمابرداری سے والد کی مغفرت اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے خوشخبری اسلام نے عورتوں کو خوب عزت بخشی اور خوب حقوق دیئے

۔ ایک صحابی کی اہلیہ کا واقعہ کو کہتی تھیں مرحباً اے میرے سردار مرحبا۔ اور اس ادا پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے خوشخبری ۔ بیٹیاں جنت کی فیکٹریاں ہیں۔

موبائل ناشکری کا آلہ ہے اور سب گناہ ہے اس کے اندر ہیں۔ ایک بد اخلاق عورت کا واقعہ جس کی قبر میں سے سانپ نکلتا تھا۔ عورت کو گھر سے نکالنا ہے اور ڈاکٹر بنانے کی فکر کرنے کی مذمت اور ممانعت۔

چترال میں این جی اوز کی خواتین کی بدمعاشی کا قصہ اور پھر کس طرح لاجواب ہوئیں۔ عورتوں کا چست اور باریک لباس کی ممانعت اور مذمت۔ دیور اور نامحرموں سے پردے کے بارے میں حدیث پاک ۔ شرعی پردہ فرض ہے۔

معصوم بچے جو پیدا ہونے کے بعد یا پیدا ہونے سے پہلے انتقال کر جاتے ہیں ان کے بارے میں خوش کر دینے والی حدیث پاک۔ ایک صحابی رسول جن کے بچے کا انتقال ہوا اور ان کی اہلیہ کے درد مندی کا واقعہ۔ ہر شخص اپنے گہرے دوست کے مذہب پر ہوگا۔

حضرت والا نے اشعار پڑھے ہے بری یہ گلی بڑھ گئی بے کلی۔ بد نظری پہ نبی علیہ السلام کی بدعا ملتی ہے۔ عورتوں کے لیے بہشتی زیور میں21 احادیث مبارکہ لکھی ہیں

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ شوہر کا دل معدے کے ذریعے اور ساس سسر کی خدمت کے ذریعے جیتنا چاہیے ۔ ایک وقت تھا جب ہر گھر گھر میں قران پڑھا جاتا تھا اب سب کے ہاتھ میں موبائل ہے۔

ہندو لڑکی حرا جو بعد میں مسلمان ہوئی اس کے مسلمان ہونے کا انتہائ درد بھرا قصہ۔ جس کے اخری الفاظ جو اس نے اپنی موت کے وقت کہے وہ یہ تھے " اے اللہ اگر اپ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو مجھے کسی کی پرواہ نہیں" آخر میں بچی حرا کے چچا جو ہندو سے مسلمان ہوئے ان کا واقعہ۔

بیان کے آخر میں دعا ہوئی۔ دورانیہ

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries